جامعہ کراچی: تھیٹر اینڈ ڈرامہ سوسائٹی کے نئے آنے والے طلباوطالبات کے لئے تعارفی پروگرام کا انعقاد

0
1679

جامعہ کراچی: تھیٹر اینڈ ڈرامہ سوسائٹی کے نئے آنے والے طلباوطالبات کے لئے تعارفی پروگرام کا انعقاد
دفتر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کے تھیٹر اینڈ ڈرامہ سوسائٹی کے نئے آنے والے طلباوطالبات کے لئے تعارفی پروگرام کا انعقاد گذشتہ روزکلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں کیا گیا جس میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے ٹرینرز نے بھی شرکت کی اور تمام طلباوطالبات اور بالخصوص ایسے طلباوطالبات جو تھیٹر اینڈ ڈرامہ سوسائٹی جامعہ کراچی میں شرکت کے خواہشمند ہیںانہیں تھیٹر اینڈ ڈرامہ سوسائٹی کی تفصیلات اور سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر تھیٹر سوسائٹی کے طلبہ نے ایک پلے بھی پیش کیا۔جامعہ کراچی کی تھیٹر اینڈ ڈرامہ سوسائٹی نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ اورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے متعدد پروگراموں میں تربیت کے بعد پہلی مرتبہ اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل ڈرامہ فیسٹیول میں حصہ لیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی نے کہا کہ جامعہ کراچی میں مختلف اسٹوڈنٹس سوسائٹیز کے قیام کا مقصد طلباوطالبات میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے اور اسی مقصد کے لئے تھیٹر اینڈ ڈرامہ سوسائٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے تاکہ طلباوطالبات کو اپنی اظہاررائے کے مختلف مواقع اور چینلز فراہم کئے جاسکیں۔جامعہ کراچی میں مختلف اسٹوڈنٹس سوسائٹیز موجود ہیں طلبہ کو چاہیئے کہ وہ اپنی مرضی سے کسی بھی سوسائٹی کا انتخاب کریں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے اپنا کردار اداکریں۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

جامعہ کراچی: 05 فروری 2020 ء کو یوم یکجہتی کشمیر منایاجائے گا.
رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق بروزبدھ 05 فروری 2020 ء کو یوم یکجہتی کشمیر منایاجائے گا۔اس موقع پر تمام روئسائے کلیہ جات،صدورشعبہ جات،اساتذہ،غیرتدریسی عملہ اور طلباوطالبات صبح10:00 بجے انتظامی عمارت کے سامنے مجتمع ہوں گے۔

بعد ازاں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انتظامی عمارت تا آزادی چوک واک بھی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here