کراچی نے نویں سندھ انٹر ڈویژنل سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ جیت لی

0
1265

کراچی نے نویں سندھ انٹر ڈویژنل سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ جیت لی
دین محمد کیریو نے انعامات تقسیم کئے۔
حیدرآباد :(اسٹاف رپورٹر) کراچی مینز اور وومینز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نویں سندھ انٹرڈویژنل سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔حیدرآباد کے ایم سی بی ہال میں کھیلے گئے مردوں کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی نے سکھر کو 2-0 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بینظیر آباد نےمیرپورخاص کو 2-1 سے شکست دیکر فائنل کیلئے جگہ بنائی۔خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی نے بینظیرآباد کو 2-0 سیٹ سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں میرپورخاص نے حیدرآباد کو 2-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔
مینز فائنل میں کراچی نے دلچسپ مقابلے کے بعد بینظیر آباد کو 2-0 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ خواتین کے فائنل مقابلے میں کراچی نے میرپورخاص کو 2-0 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام۔کیا۔کراچی کے فرحان خان کو چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی دین محمد کیریو(بابر کیریو) نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پرانہوں نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میری ہر ممکن مدد آپ کے ساتھ ہے اور ہم آئندہ بھی سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ اور دیگر پروگرام میں آپ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔ممبر سلیکشن کمیٹی پاکستان سیپاک ٹاکرا عارف وحید خان نے کہا کہ سندھ میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہمارے یہاں آنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے اچھے کھلاڑیوں کا چناوُ کرسکیں میں سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کو کامیاب چیمپئن شپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کہا کہ سندھ سیپاک ٹاکراایسوسی ایشن سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ممبر ہے اور سیپاک ٹاکرا کے کھیل کو فروغ دینے میں بھرپور کام کررہی ہےان لوگوں کی محنت کی وجہ سے ہی سندھ کے بہت سے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لے سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا تعاون اور رہنمائی آپ کے ساتھ ہے ۔سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ نظم وضبط کا بھی پابند ہونا چاہیئے۔تقریب سے خرم رفیع صدر حیدرآباد اولمپک کمیٹی، سیکریٹری حیدرآباد اولمپک کمیٹی پرویز احمد شیخ ،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مخدوم ارشاد ،پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمد خان ،سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد ،مریم کیریو ،اختر علی ملک ،محمد خالد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نےتمام کھلاڑیوں ،آفیشلز ،اور مہمانوں کااورخاص طور پر سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کی فوکل پرسن مریم کیریو ,محمد خالد آرگنائزنگ سیکریٹری،ٹیکنیکل آفیشلز عمرشاہین ،شہروزعلوی اور عبدالرحیم کاشکریہ ادا کیااور کہا کہ آپ کے تعاون سے ہی یہ ایونٹ کامیاب ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here