خلاف ضابطہ ہونے والے انتخابات کورکوایا جائے، یونائٹیڈ آفیسرزپینل

0
701

خلاف ضابطہ ہونے والے انتخابات کورکوایا جائے، یونائٹیڈ آفیسرزپینل
یونائٹیڈ آفیسرز پینل کا ہنگامی اجلاس 17 مارچ 2023 بروز جمعہ 4:15 بجے منعقد ہوا اجلاس میں صدر منیر احمد اور جنرل سیکریٹری نے خلاف ضابطہ 20 مارچ 2023 کو منعقد ہونے والے آفیسرز ویلفیئر جامعہ کراچی کے انتخابات کے حوالے سے یونائٹیڈ آفیسرز پینل کو آگاہ کیا اور خلاف ضابطہ ہونے والے انتخابات کیخلاف اب تک کی گئی قانونی کوششوں سے بھی یونائٹیڈ آفیسرز پینل کو آگاہ کیا گیا اور ساتھ ہی خدشہ کا اظہار کیا کہ ممکن ہے ہماری اپیلوں کو نظر انداز کرکے انتظامیہ جامعہ کراچی خلاف ضابطہ آفیسرز کے انتخابات منعقد کرانے میں کامیاب ہوجائے۔ کیونکہ اس سلسلے میں سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کا کردار بھی مشکوک محسوس ہوا رہا ہے. صدراورجنرل سیکرٹری نے اب تک خلاف ضابطہ انتخابات کو رکوانے کیلئے رجسٹرار جامعہ کراچی،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن،ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل،ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع شرقی،ونگ کمانڈر جامعہ کراچی،ایس ایچ اور مبینہ ٹاؤن تھانہ،سیکورٹی ایڈوائزر جامعہ کراچی،چیف الیکشن آفیسر جامعہ کراچی،کو دی جانے والی درخواستوں کی ریسونگ بطور ثبوت پینل کو پیش کیں۔
مشترکہ اعلامیہ
یونائٹیڈ آفیسرز پینل کی جانب سے خلاف ضابطہ ہونے والے انتخابات کیخلاف تمام قانونی طریقے اختیار کرلئے گئے ہیں تاحال کسی متعلقہ ادارے یا اتھارٹی سے کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی ہے ہم 20 مارچ 2023 سے پہلے خلاف ضابطہ ہونے والے انتخابات کیخلاف متعلقہ اتھارٹیز سے کارروائی کیلئے پرامید ہیں غیر قانونی اقدامات کے تمام ثبوت جمع کرادئیے گئے ہیں، اگر پھر بھی یہ انتخابات منعقد ہوئے کوئی انتشار پھیلا تواسکی تمام تر ذمہ داری،انتظامیہ جامعہ کراچی،چیف الیکشن آفیسر،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن،ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن، پرعائد ہوتی ہے جہاں ہم نے تمام خلاف قانون ہونے والے اقدامات کے ثبوت درخواست کیساتھ جمع کرادئیے ہیں.برائے مہربانی فوری کارروائی عمل میں لاکرخلاف ٍضابطہ اقدام کو روکا جائےاور انتشارپیدا کرنے والوں کے عزائم کو ناکام کیا جائے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here