علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں چوتھی حج قرعہ اندازی کا انعقاد

0
600
علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی حج قراندازی کے موقع پر کنوینئر اے آئی ٹی انجینئر محمد ارشد خان اور پرنسپل اے آئی ٹی شاہد جمیل کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے تو خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ان کے ہمراہ نجیب اللہ اور عبید اختربھی موجود ہیں۔
حج قرعہ اندازی کے موقع پر ڈاکٹر ولیج حیدر،ثاقب نور، پرویز اقبال، انجینئر اکرام علی اور سید محمد علی نقوی بھی موجود ہیں۔

علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں چوتھی حج قرعہ اندازی کا انعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام حج کی چوتھی قرعہ اندازی میں دو خوش نصیب کامیاب قرار پائے۔ان میں جوریہ حفیظ، ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر سائنس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور محمد عمیر خان میکینیکل ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت حافظ فیصل اقبال نے حاصل کی۔
کنوینئرAIT انجینئر محمد ارشد خان نے حج قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے دونوں خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عبادت میں اپنے لئے اور اپنے ادارے علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے بھی دعا کریں،اس موقع پر پرنسپل اے آئی ٹی شاہد جمیل نے کہا کہ اللہ کی رضا سے فریضہ حج کی ادائیگی کا سنہری موقع ملا ہے۔ اپنی عبادت کے دوران ادارے اور اپنے ساتھیوں کو بھی دعا میں یاد رکھیں۔ اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈزاورملازمین کی بڑی تعداد قراندازی کے وقت موجود تھی۔ کمپیئرنگ کے فرائض سید ریحان علی نے انجام دیئے۔
علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی حج قراندازی کے موقع پر کنوینئر اے آئی ٹی انجینئر محمد ارشد خان اور پرنسپل اے آئی ٹی شاہد جمیل کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے تو خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ان کے ہمراہ نجیب اللہ اور عبید اختربھی موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here