انیس سوبانوے(1992) اولمپکس کے میڈلسٹ اولمپیئین قمر ابراھیم نے الصغیر ہاکی کلب ساتھ اولمپک ڈے منایا

0
1283

انیس سوبانوے(1992) اولمپکس کے میڈلسٹ اولمپیئین قمر ابراھیم نے الصغیر ہاکی کلب ساتھ اولمپک ڈے منایا
یوتھ اولمپک کوچ محمد علی خان کے ہمراہ اولمپکس کے خوبصورت رنگوں سجا کیک کاٹا اور اس کھیل سے جڑی یادیں تازہ کیں
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) الصغیر ہاکی کلب کے زیر اہتمام اولمپک ڈے منایا گیا، اولمپک ڈے سیلیبریشن تقریب کا انعقاد نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں قائم ہاکی اسٹیڈیم میں کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سابق ہاکی اولمپئین قمر ابراھیم اور سابق انٹرنیشنل محمد علی خان تھے مہمانان گرامی نے اولمپکس کے پانچ مختلف رنگوں سے بنے دائروں والے کیک کو کاٹا اور اولمپک کی یادیں تازہ کیں، قمر ابراھیم نے کہا کہ وہ الصغیر ہاکی کلب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مجھے اولمپک سے وابستہ یادیں تازہ کرنے کا موقع دیا، انکی مینجمنٹ اور انکے سینیئر کھلاڑیوں کا وہ خاص طور سے شکریہ ادا کرتے ہیں ، قمر ابراھیم نے کہا کہ پاکستان نے 1992 میں ہاکی کے کھیل میں آخری مرتبہ اولمپک میڈل حاصل کیا تھا وہ خوش نصیب تھے کہ وہ اس ٹیم کا حصہ تھے پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا لیکن ہاکی کیلئے موجودہ صورتحال اطمینان بخش نہیں رہی کیونکہ اب پاکستان سے اولمپیئینز بننا ختم ہوگئے ہیں گزشتہ 8 سال سے ہم اولمپکس مقابلوں سے باہر ہیں جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے اسکے ساتھ 18 ویں پوزیشن بھی پاکستان ہاکی کیلئے کسی سانحہ سے کم نہیں. سابق انٹرنیشنل و یوتھ اولمپک ہاکی کوچ محمد علی خان نے کہا کہ اولمپکس سے قومی ٹیم کا اولمپکس جیسے بڑے ایونٹ سے باہر ہونے کو کسی بھی طور جسٹیفائی نہیں کیا جاسکتا لیکن ہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم پھر سے اس کھیل میں نمائندگی حاصل کرلینگے، ہمارے نوجوان ہی ہماری اصل طاقت ہیں ہمیں آج سے ہی اس پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور اپنی پلاننگ ترتیب دینا ہوگی، اس موقع پر الصغیر ہاکی کلب کے جونیئر انڈر14 کھلاڑیوں کے مابین نمائشی ہاکی میچ بھی کھیلا گیا بعد ازاں مہمانان گرامی نے الصغیر ہاکی کلب کے روح رواں سید صغیر حسین اور سینیئر کھلاڑیوں کے ہمراہ کیک کاٹا، خصوصی مہمانوں کو الصغیر ہاکی کلب کی جانب سے پھولوں کا تحفہ اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئیں، اس موقع پر سندھ ڈاج بال کے سیکریٹری عابد نعیم، نارتھ کراچی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے نائب صدر نعیم حیدر، الصغیر کلب کے چیئرمین امتیاز احمد شیخ، سیکریٹری عظمت پاشا ،سینیئر کھلاڑی عامر صدیقی، مبشر مختار، محمد صابر، تبسم، فہد خان اور جنید اسلم بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here