جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت روئسائے کلیہ جات ( ڈینزکمیٹی ) کا اجلاس

0
1415

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت روئسائے کلیہ جات ( ڈینزکمیٹی ) کا اجلاس
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) سیکنڈ سیمسٹر 2020 ء (مارننگ وایوننگ پروگرام) اور ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کا تدریسی وامتحانی شیڈول جاری
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ روئسائے کلیہ (ڈینزکمیٹی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکنڈ سیمسٹر2020 ء (مارننگ وایوننگ پروگرام)اور ایم ایس،ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس(سرجری) اور ایم ڈی (میڈیسن) کے پہلے سیمسٹر کا تدریسی عمل 15اکتوبر2020 ء تا15 جنوری2021 ء تک جاری رہے گا۔
سیمسٹر امتحانات 21 جنوری 2021 ء تا10 فروری 2021 ء تک بشمول ہفتہ اتوار منعقد ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تدریس کے لئے مشترکہ لرننگ ماڈل کو نافذ کیا جارہاہے۔پریکٹیکل / لیب کے امتحانات متعلقہ شعبہ جات میں شعبہ جات کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
کلاس میں زیادہ تعداد میں طلبہ کی صورت میں آن لائن تدریس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔طلبہ اعلان شدہ دفتر ی لاوقات میں کیمپس میں اپنے اساتذہ سے مشاورت کرسکتے ہیں۔صرف ریسرچ کے طلبہ کے لئے لائبریری سروسز میں کتابوں کے اجراء کی سہولت دستیاب ہوگی۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

جامعہ کراچی: بیچلرز آف لاء (بی ایل)کے طلباوطالبات کے لئے امتحانات میں شرکت کا آخری موقع
ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق دوسالہ بیچلرز آف لاء (بی ایل)کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ایسے طلباوطالبات جو تاحال اپنی ڈگری مکمل نہیں کرسکے ہیں، انہیں جامعہ کراچی امتحانات میں شرکت کا آخری موقع دے رہی ہے۔ دوسالہ بیچلرز آف لاء کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات میں واقع کامرس اینڈ لاء سیکشن سے رجوع کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here