ہاکی اولمپین حنیف خان کے بھائی عبدالعظیم خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے

0
2587

ہاکی اولمپین حنیف خان کے بھائی عبدالعظیم خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے
کراچی:(اسٹاف رپورٹرطلعت محمود) ہاکی اولمپین حنیف خان کے بھائی عبدالعظیم خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے، مرحوم کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر،سیکرٹری جنرل اولمپین آصف باجوہ، چیئرمیں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی و چیئرمین پاکستان اولمپینز فورم اولمپین منظور جونیئر سمیت قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اراکین، مینجمنٹ ، سابق اولمپینز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سمیت ایسوسی ایشن نمائیندگان کا اظہار تعزیت
تفصیلات کے مطابق سابق قومی ہاکی کپتان اولمپئین حنیف خان کے بھائی اور ہاکی کے سابق کھلاڑی عبدالعظیم خان (سپوبھائی) انتقال کر گئے، دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کو این آئی سی وی ڈی ( قومی مرکز برائے امراض قلب) بالمقابل جناح اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل اولمپین آصف باجوہ، چیئر مین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی و چیئرمین پاکستان اولمپینز فورم اولمپین منظور جونیئر، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اراکین اولمپین ایاز محمود، اولمپین کلیم اللہ، اولمپین ناصر علی، اولمپین خالد حمید، اولمپیئن وسیم فیروز ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید، ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم، قومی ہاکی کوچز رانا ظہیر احمد، اولمپین محمد عمران، اجمل خان لودھی انٹرنیشنل، مدثر علی خان انٹرنیشنل، ناصر احمد، وسیم ، وسیم احمد، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب رائے عثمان اکبر کھرل، ، صدر خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن و سینئر کانگریس ممبر پی ایچ ایف سید محمد ظاہر شاہ، سیکرٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی، سیکرٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن محمد رمضان جمالی، سپورٹس مینجمنٹ انالسٹ سید علی عباس، انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشل محمد شفیق بھٹی، انٹرنیشنل ایمپائرز مینجر راشد بٹ، انٹرنینشل ایمپائرکامران شریف چودھری، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین، صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز خان، اور کے ایچ اے کے عہدیداران ڈاکٹر ایس اے ماجد، جاوید اقبال ، میجرر شاہنواز خان سمیت پاکستان ہاکی فیملی سے وابسطہ افراد نے مرحوم کےانتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی کی اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات کو بلند فرمائیں اور اہل خان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here