کورونا و دیگر مضر صحت جراثیموں سے بچاؤ کیلئے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کا بڑا قدم

0
1329

یوسیز میں ٹینکرز کے ذریعے بڑے پیمانے پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے
یوسی 25 کے بعد یوسی 21 میں دو ٹینکرز میں براؤزر لگا کر تیزی سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا
دو دنوں میں آٹھ یوسیز میں فیومی گیشن ٹیموں نے مساجد، عبادت گاہوں، دفاتر اور علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا عمل سرانجام دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹ) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور و میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کی جانب سے عوام کو کورونا وائرس ودیگر مضر صحت جراثیموں سے بچانے کیلئے بڑا اقدام کیا گیا اب یوسیز میں بڑے پیمانے پر ٹینکرز میں براؤزر لگا کر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ سر انجام دیا جا رہا ہے یوسی 25 کے بعد یوسی 21 میں رات گئے تک دو ٹینکرز کی مدد سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ سر انجام دیا گیا اس اقدام کو عوام کی جانب سے بیحد سراہا گیا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس و دیگر مضر صحت جراثیم سے بچاؤ کیلئے بلدیہ شرقی ہر وہ راستہ اختیار کر رہی ہے جس سے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ٹینکرز اور فیومیگیشن ٹیمیں علاقوں، مساجد، دیگر مذہبی عبادت گاہوں میں جراثیم کش ادویات کا مسلسل چھڑکاؤ کر رہی ہیں گزشتہ دو دنوں میں دس یوسیز 3،4،5،6،19،20،21،23،25،28 میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا گیا ہے اور یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے انہوں نے شہریوں سے پھر گزارش کی ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر کورونا کو شکست دینے میں مدد فراہم کریں یوسی 21 کے چئیرمین محمد عدنان خان نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کے ٹینکر کے ذریعے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاو کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے منتخب نمائندے عوام کی جان کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام بروئے کار لا رہے ہیں ٹینکر کے ذریعے پوری یوسی میں اسپرے سے یقینی طور پر بہترین نتائج برآمد ہونگے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here