کرونا وائرس کے حوالے سے بلدیہ شرقی کا بڑا قدم

0
1670

لائینز ایریا یوسی 11 سے سینیٹائزر کی گھر گھر تقسیم شروع کر دی گئ
مرحلہ وار یوسیز میں گھر گھر جا کر سینیٹائزر تقسیم کرنے کا عمل جاری رہے گا، جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی تواتر سے جاری ہے، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور

کراچی(نمائندہ خصوصی) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کرونا وائرس قومی مسئلہ ہے جسے اشتراک عمل سے ان شاء اللّہ کنٹرول کر لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائینز ایریا یوسی 11 میں میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو ودیگر کے ہمراہ سینیٹائزر کی گھر گھر تقسیم اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا آغاز کرتے ہوئے کیا انہوں نے سینیٹائزر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ سینیٹائزر کی دستیابی میں مشکل کا سامنا ہے مگر جہاں تک ممکن ہو رہا ہے سینیٹائزر تیار کر رہے ہیں اور گھر گھر پہنچا رہے ہیں لائینز ایریا کے ساتھ محمودآباد میں بھی سینیٹائزر کی تقسیم کا عمل جاری ہےانہوں نے میڈیا نمائندگان کے سامنے سینیٹائزر کا استعمال خود بھی کیا اور دیگر افسران وبلدیاتی نمائندگان نے بھی عملی طور پر کر کے دکھایا انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹائزر کی ضلع شرقی کے گھر گھر جا کر تقسیم کرنے کا عمل جاری رکھا جائیگا خاص طور پر ان علاقوں میں لازمی طور پر سینیٹائزر پہنچائیں گے جو آبادیاں اس کا خرچ برداشت نہیں کر سکتیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے پمفلٹ بھی تیار کیا ہے جو ہر گھر تک پہنچایا جا رہا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم جاری رہے گی ہینڈ فیومی گیشن مشینوں کے ساتھ فیومیگیشن وین کی مدد سے جراثیم کش ادویات چھڑکی جارہی ہیں انہوں نے وزیراعلی سندھ وسندھ حکومت کی اس حوالے سے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ وزیراعلی سندھ کو بلدیہ شرقی کے طبی مراکز کو قرنطینہ بنانے و دیگر خدمات کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے جہاں تک ممکن ہوگا بلدیہ شرقی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی اور کہا کہ جو کام قابل ستائش ہیں اس پر چاہتے ہیں کہ ہماری بھی حوصلہ افزائ کی جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے بھی اس موقع پر کہا کہ عوام کو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی سربراہی میں اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں اس موقع پر یوسی 11 کی وائس چئیرمین آسیہ جمشید، چئیرمین یوسی 10 محمد مرسلین ودیگر بلدیاتی نمائندگان و بلدیہ شرقی کے افسران بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here