میونسپل کمشنر ایسٹ اخترعلی شیخ کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران سے اجلاس

0
1098

میونسپل کمشنر ایسٹ اخترعلی شیخ کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران سے اجلاس
ضلع شرقی کی بہتری کیلئے ہر محکمہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے، اختر علی شیخ میونسپل کمشنر ایسٹ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ اختر علی شیخ نے کہا ہے کہ میرے سابقہ بلدیہ شرقی میں تعیناتی کے تجربے کے لحاظ سےڈی ایم سی ایسٹ میں افسران وملازمین اپنے فرائض کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اپنا کردار ادا کر کے ضلع شرقی کو بہتری کی جانب گامزن رکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے تک ضلع شرقی میں رہا ہوں لہذا مسائل سے بخوبی واقف ہوں میری کوشش ہوگی کہ ٹیم ورک کے طور پر فرائض سر انجام دیکر کوشش کریں گے کہ ضلع شرقی کو بہتر سے بہترین بنایا جائے اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمدعلی شاہ کی خدمات کو بھی سراہا گیا جن کی کوششوں سے مرحلہ وار ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات میں بہتری آرہی ہے انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ ضلع شرقی کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے تو کئ بلدیاتی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے اس موقع پر افسران کی جانب سے انہیں محکمہ جات کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئ جس پر انہوں نے کہا کہ قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہر محکمہ اپنے فرائض سر انجام دے جو جائز مسائل درپیش آئیں گے اسے دور کرنے کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا اجلاس میں سپریٹینڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ، سپریٹینڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ سمیت تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here