ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کی کوششوں سے سیلاب متاثرین کیلئے ضروری سامان کی فراہمی

0
312

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کی کوششوں سے سیلاب متاثرین کیلئے ضروری سامان کی فراہمی
بلدیاتی خدمات کے حوالے سے محکمہ جات متحرک
سیلاب متاثرین کیلئے لگائے گئے رہائشی کیمپس پر ضروری سہولیات فراہم کرنے کا عمل جاری
ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو نے سچل گوٹھ ودیگر ریلیف کیمپس کو روشن بنا دیا
جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے ذریعے سیلاب متاثرین کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جارہا ہے
سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے مخیر حضرات کے تعاون سے کھانے پینے ودیگر سہولیات کو فراہم کر رہے ہیں، رحمت اللہ شیخ
ڈی ایم سی ایسٹ، ریلیف کیمپس پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے، رحمت اللہ شیخ
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ سچل گوٹھ و دیگر جگہوں پر نقل مکانی کر کے آنے والے سیلاب متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈی ایم سی ایسٹ، این جی اوز کے تعاون سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ شرقی کے افسران امتیاز بھٹو، توقیر عباس،حماد خان،آغا سمیر، سہیل صادق ودیگر کے ہمراہ سچل گوٹھ ودیگر مقامات پر قائم ریلیف کیمپس میں امدادی سامان فراہم کرنے اور بلدیاتی خدمات کا معائنہ کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپس میں بلدیاتی خدمات کے ساتھ دیگر ضروریات فراہم کرنے کے لئے ہرممکن کردار ادا کر رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ازخود جاکر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور جو مسائل سامنے آرہے ہیں ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں، سیلاب متاثرین سے ان سے مسائل پوچھ رہے ہیں جس کا سدباب کیا جارہا ہے۔مزید براں بلدیہ شرقی کی جانب سے امدادی کیمپوں پر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو کی نگرانی میں روشنی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنادیا گیا، کیمپس کے اندر اور اطراف میں صفائی ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ ڈائریکٹر توقیر عباس کی نگرانی میں سر انجام دیا جارہا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لئے طبی کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں انہیں بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here