ناصر کریم بلوچ پینل سندھ نے سید اشفاق اور ملک عامر ڈوگر کی حمایت ترک کرنے کا اعلان کردیا

0
1052

ناصر کریم بلوچ پینل سندھ نے سید اشفاق اور ملک عامر ڈوگر کی حمایت ترک کرنے کا اعلان کردیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایگزیکٹو باڈی کے رکن *جمیل احمد ہوت* نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں فٹبال کھیل کے وسیع تر مفاد اور باالخصوص سندھ میں فٹبال کھیل کی تنزلی کے تناظر میں مہینے بھر کی مشاورت، گفت و شنید اور حالات کا مجموعی جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ صوبہ سندھ کے سب سے بڑے اور موثر گروپ ناصر کریم پینل سید اشفاق شاہ اور ملک عامر ڈوگر گروپ کی مزید حمایت کرنے سے قاصر ہے اور ہم اس حمایت اور سپورٹ کو ترک کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
جمیل احمد ہوت نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملایزیشن کمیٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ الیکشن کا فوری اعلان کریں ہم اس میں بھرپور شرکت کرینگے کیونکہ ملک میں فٹبال کھیل کے جاری بحران کا واحد حل صاف اور شفاف الیکشن ہیں اور جس بھی فرد یا گروپ کو مینڈیٹ ملا اس کے لیے جگہ چھوڑ دی جائے گی۔ اس وقت گراس روٹ اور ڈسٹرکٹ لیول کی فٹبال کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا یے۔ اس جانب توجہ دینے کے بجائے لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ان ناقابل فہم عزائم کو دیکھ کر ہم نے پہلے بھی حصّہ لینے سے انکار کیا اور اب بھی کسی عہدے کی پرواہ نہیں کریں گے، جس کسی نے بھی عامر ڈوگر کی گود میں بیٹھنے کا شوق ہے وہ اپنی عادت اور فطرت کے مطابق ان کی چاپلوسی کرے ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ ہم عوام کی عدالت اور کلبوں پر انحصار کرتے ہوئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے اور انشاءاللہ پورے سندھ میں سندھ کی فٹبال کا مقدمہ جیتے گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here