ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے ڈی سی کورنگی میں قائم ڈرائیوتھروں ویکیسن سینٹر کا دورہ

0
922

ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے ڈی سی کورنگی اور پی پی پی کی ضلعی قیادت کے ہمراہ کورنگی اسپورٹس اکیڈمی میں قائم ڈرائیوتھروں ویکیسن سینٹر کا دورہ
احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی کورنا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔عوام ویکسین لگوائیں اور احتیاط کریں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی عوام سے اپیل
کورنگی میں روزانہ 30ہزار سے زائد لوگوں کو کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگا ئے جارہے ہیں،ضلع انتطامیہ اور بلدیہ کورنگی کی کاوشوں کی تعریف
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کورنگی ڈاکٹر محمد بخش راجہ دھاریجو اور پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت کے ہمراہ کورنگی اسپورٹس اکیڈمی کورنگی نمبر5پر قائم COVIDڈرائیوتھرو ویکسین سینٹر کا دورہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کیپٹن عطاء الرحمن،پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں،اراکین سندھ کونسل صاحبزادہ معظم قریشی،ہارون خٹک،اسد مجاہد اور دیگر موجود تھے،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے کورنگی میں قائم ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹر پر سینکڑوں عوام کی موجود جو کہ کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے حفاظتی ویکسین لگا نے کے لئے موجود تھے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لوگ باشعور ہیں اور جانتے ہیں کہ اگر ہمیں اپنے اور پیاروں کی زندگیوں کواس مہلک وباء سے محفوظ رکھنا ہے تو حفاظتی تدابیر اپنا نا ہوں گی،مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی ہم کرونا سے محفوظ اور واپنے آپ کو ویکسینٹ کراکر اپنے وطن سے اس وباء کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کرسکتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ COVIDکے حوالے سے حفاظتی ویکسین لازمی لگوائیں انہوں نے ضلع کورنگی کی عوام کو سراہتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی میں قائم ڈرائیو تھرو سمیت دیگر ویکسین سینٹروں میں روزانہ30ہزار سے زائد ویکسین لگائے جارہے ہیں رات گئے سینٹرز پر عوام کا آنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہماری عوام باشعور ہے اور انشا اللہ ہم ملکر ہی اس مہلک کرونا وباء سے اپنے ملک سے نجات دلا ئیں گے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلعی انتظامیہ کورنگی،ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے عوامی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ COVIDکے حوالے سے اقدامات کو سراہا انہوں نے کرونا ویکسین سینٹر ز کے حوالے سے تعاون پر این جی اوز کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ہم اپنے شہر اور علاقوں کو ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ساتھ فروغ علم اور صحت کی بنیادی سہولیات بھی فراہمی کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here