لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق کھلاڑیوں،کوچز،امپائرزاور گراؤنڈاسٹاف کو راشن بیگزکی فراہمی.

0
1705

کراچی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروکنے کیلئے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق کھلاڑیوں،کوچز،امپائرزاور گراؤنڈاسٹاف کو راشن بیگز فراہم کرنے کی کراچی اسپورٹس فورم کی مہم کے تحت اولمپئین اصلاح الدین۔ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں زیر تربیت پچاس سے زائد کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی فیملیز کیلئے اشیاء خوردونوش کے بیگز،سینیٹائزراور فیس ماسک تقسیم کئے گئے اس موقع پر پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی،اولمپئین ایاز محمود، اولمپئین سمیر حسین، اولمپئین کاشف جواد، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر محمد آصف،کراچی اسپورٹس فورم کے چیئرمین آصف عظیم، چیف آرگنائزر سید وسیم ہاشمی،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی وائس پریذیڈنٹ تہمینہ آصف، ایس او اے کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد ناصرودیگربھی موجود تھے اس موقع پر اولمپئین اصلاح الدین نے اپنی فیملی کیجانب سے مزیددولاکھ تیس ہزار روپے کاڈونیشن راشن بیگز کی تقسیم کے جاری کام کیلئے دیتے ہوئے کہا کہ کراچی اسپورٹس فورم جس طرح انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت دن رات اس نیک مقصد کی انجام دہی میں مصروف ہیں وہ ملکی سطح پر ایک مثال ہے مخیر حضرات پاکستان میں اس عالمی وباء سے کسی بھی طرح متاثرہ کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں اولمپئین اصلاح الدین کامزیدکہنا تھا کہ مالی مشکلات کاشکار کھلاڑیوں کی عزت نفس اور وقار کاخیال کرتے ہوئے انہیں سامنے نہ لاکر ان کے گھروں میں راشن بیگ کی ترسیل جیسا عمل یقیناکراچی اسپورٹس فورم کابہترین اقدام اور دوسروں کیلئے قابل تقلید عمل ہے اولمپئین ایاز محمود کاکہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں سب سے پہلے کراچی اسپورٹس فورم نے مشکلات سے دوچار کھلاڑیوں،کوچز، امپائرز اور اسپورٹس آرگنائزر کی داد رسی کا بیڑا اٹھایا اولمپئین سمیر حسین نے کہا کہ خدمت خلق کے اس کارخیر میں ہم کراچی اسپورٹس فورم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں چیئرمین کراچی اسپورٹس فورم آصف عظیم کاکہنا تھا کہ اسکوائش کے لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان کے دستخط شدہ ریکٹ، اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کی ہاکی اسٹک اور پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹ کی نیلامی کیلئے جے ایس بینک نے رابطہ کیا ہے مخیر حضرات کے تعاون سے آگے چل کرفلاحی کام کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے رمضان المبارک اورعید الفطر کے موقع پر بھی راشن بیگز اور عید گفٹ کی تقسیم کے سلسلے کو جاری رکھیں گے فورم کے چیف آرگنازئر سید وسیم ہاشمی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدانوں میں پاکستان کیلئے کارہائے نمایاں انجام دینے والے ہمارے قومی ہیروز نے قوم پر آنے والے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پہل کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here