رکن رابطہ کمیٹی ایم این اے امین الحق کی بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر آمد

0
1829

کورونا وائرس سیممکنہ بچاؤ سے متعلق بلدیہ وسطی کے حفاظتی اقدامات کا معائنہ
چئیرمین بلدیہ وسطی کی جانب سے رکن رابطہ کمیٹی امین الحق کو بلدیہ وسطی کے تحت اب تک کیے گئے اقدامات کی تفصیلی بریفنگ
محکمہ ریسکیو, صحت اور دیگر بلدیاتی عملہ پہلے روز سے کورونا سے بچاؤ کے ممکنہ اقدامات میں پیش پیش ہیں, ریحان ہاشمی
بلدیاتی عملہ بھی ڈاکٹرز, پیرامیڈیکل اسٹاف, سیکیورٹی و فلاحی اداروں اور صحافیوں کی طرح اپنے محاذ پر برسرپیکار ہے, ریحان ہاشمی
ان اداروں کے اہلکاروں کو بھی کورونا سے خطرہ ہونے کے باوجود یہ عوام کی زندگیاں محفوظ کرنے میں مصروف ہیں, ریحان ہاشمی
سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کوء گرانٹ یا فنڈ نہیں دیا گیا ہے, ریحان ہاشمی
اپنی مدد آپ کے تحت بلدیہ وسطی کے تحت مساجد و عبادت گاہوں, عباسی شہید اسپتال و دیگر مقامات پر جراثیم کش لیکیوئد اسپرے کا سلسلہ جاری ہے, ریحان ہاشمی
مختلف چوراہوں, شاہراہوں اور دیگر اہم مقامات پر بھی جراثیم کش اسپرے کیا جارہا ہے, ریحان ہاشمی
علاقوں میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں محفوظ رہنے کی اپیل کی جارہی ہے, ریحان ہاشمی
عوام میں کورونا سے ممکنہ بچاؤ سے متعلق آگہی ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے جارہے ہیں, ریحان ہاشمی
امین الحق کا کورونا بلدیہ وسطی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار
امین الحق کا چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی پوری بلدیاتی ٹیم کو جانفشانی سے فرائض انجام دینے پر خراج تحسین
ہمیں مشترکہ ذمہ داری سے کورونا کو شکست دینی ہے, امین الحق
کراچی(اسٹاف رپورٹ) رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وباء کی لپیٹ میں ہے اور ہر ملک اپنے طور پر اس سے نبرد آزما ہے, ہمیں بھی مشترکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے کورونا کو شکست دینی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ وسطیٰ کے مرکزی دفتر کے دورے اور کورونا وائرس سیممکنہ بچاؤ سے متعلق بلدیہ وسطی کے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی, رکن سندھ اسمبلی سید عباس جعفری, میونسپل کمشنر وسطی فہیم خان, چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے باغات ظفر اعجاز, کونسل اراکین آصف علی, زیدی و دیگر بھی موجود تھے. چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رکن رابطہ کمیٹی امین الحق کو بلدیہ وسطی کے تحت اب تک کیے گئے اقدامات کی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ریسکیو, صحت اور دیگر بلدیاتی عملہ پہلے روز سے کورونا سے بچاؤ کے ممکنہ اقدامات میں پیش پیش ہیں اور بلدیاتی عملہ بھی ڈاکٹرز, پیرامیڈیکل اسٹاف, سیکیورٹی و فلاحی اداروں اور صحافیوں کی طرح کورونا کے خلاف اپنے محاذ پر برسرپیکار ہے. انہوں نے کہا کہ ان اداروں کے اہلکاروں کو بھی کورونا سے خطرہ ہونے کے باوجود یہ عوام کی زندگیاں محفوظ کرنے میں مصروف ہیں. انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کوء گرانٹ یا فنڈ نہیں دیا گیا ہے, تاہم بلدیہ وسطی اپنی مدد آپ کے تحت مساجد و عبادت گاہوں, عباسی شہید اسپتال و دیگر مقامات پر جراثیم کش لیکیوئد اسپرے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ مختلف چوراہوں, شاہراہوں اور دیگر اہم مقامات پر بھی جراثیم کش اسپرے کیا جارہا ہے. انہوں نے بتایا کہ علاقوں میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں محفوظ رہنے کی اپیل کی جارہی ہے اور عوام میں کورونا سے ممکنہ بچاؤ سے متعلق آگہی ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے جارہے ہیں. رکن رابطہ کمیٹی امین الحق نے کورونا بلدیہ وسطی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی
پوری بلدیاتی ٹیم کو جانفشانی سے فرائض انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور عوام کی خدمت کے سلسلے کو اسی طرح جاری رکھنے کی تلقین بھی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here