کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2022 کا اختتام پذیر ہو گئی۔

0
1016

کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2022 کا اختتام پذیر ہو گئی۔
جونیئرز ایونٹ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ نے پہلی جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ایونٹ میں کراچی، حیدرآباد، بینظیر آباد، سکھر اور میرپورخاص کی 14 ٹیموں کے 350 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) ایونٹ کا انعقاد تائیکوانڈو کراچی نے کیا اور اس کی نگرانی سندھ تائیکوانڈو نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے تعاون سے کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز بریگیڈیئر محمّد شبیر خان تھے۔ ان کے ہمراہ وی سی این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، وی سی کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر ناصرہ خاتون اور سی ای او پی ٹی عمر سعید۔ اختتامی تقریب میں دیگر کئی معززین بھی موجود تھے۔ میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی کے مطابق جونیئرز ایونٹ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ نے پہلی جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئرز ایونٹ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل نے پہلی اور ڈسٹرکٹ ویسٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں۔ محمّد فراز عثمان نے گلدستہ پیش کر کے دونوں VCs کو خوش آمدید کہا۔ جبکہ صدر ایس ٹی کامران قمر نے بریگیڈیئر ایم شبیر کو خوش آمدید کہا۔آخر میں مہمانوں کو تقریب کے سووینئرز پیش کیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here