شکریہ جناح”قائد اعظم ڈے ٹیبل ٹینس لیگ کا علی بابا ڈگری کالج کوٹری میں آغاز

0
2008
علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں قائد اعظم ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں "شکریہ جناح" ٹیبل ٹینس لیگ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی حیدرآباد سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمینٹ کالج بھان سعید آباد محمداقبال قریشی کو ٹیبل ٹینس کے سابق کھلاڑی و معروف کوچ زاہد بلوچ اجرک پہنا رہے ہیں.سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ ساتھ ہیں

حیدرآباد سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمداقبال نے افتتاح کیا.پرنسپل پروفیسر نذیرقاسمی کے وژن پر عمل پیرا ہیں. آرگنائزنگ سیکریٹری پرویز شیخ
علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے پرنسپل پروفیسر نذیراحمد قاسمی کی ہدایات پر سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ کی نگرانی میں قائد اعظم ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں “شکریہ جناح” ٹیبل ٹینس لیگ کا کالج کے ٹیبل ٹینس ہال میں آغازہوگیا.افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی حیدرآباد سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمینٹ کالج بھان سعید آباد محمداقبال قریشی تھے جبکہ ٹیبل ٹینس کے سابق کھلاڑی و معروف کوچ زاہد بلوچ اور اسپورٹس لورز فورم کے چیف آرگنائزر سید مسرت علی اعزازی مہمان تھے.اس موقع پر مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیئے گئے.اس موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے پرویز احمد شیخ کا کہنا تھا کہ کالجز میں انٹرامیورل اسپورٹس پروگرامز اور بورڈ اور یونیوسرسٹی سطح پر ٹیلینٹ کی ترسیل ہماری زمیداری ہے اور پیشہ ورانہ فرائض کی تکمیل کرکے ہی ہم قائد اعظم کے فرمودات کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں.اس سلسلے میں انہوں نے کالج کے پرنسپل پروفیسر نذیر احمد قاسمی, ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز(انسپیکشن) پروفیسر شایدہ پروین ابڑو, ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ, ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر معظم حیدر اور ہردلعزیز سیکریٹری کالج ایجوکیشن حکومت سندھ رفیق احمد برڑو کے وژن اور احکامات کی روشنی میں ہم ہمہ وقت اپنے شاگردوں کو مواقع فرایم کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ہمیں انکی بھرپور سرپرستی حاصل ہے.مہمان خصوصی و دیگر نے اپنے خطابات میں کوٹری کالج میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو قابل رشک قرار دیا کیونکہ ان سرگرمیوں اور انتظامیہ کی دلچسپی کی بدولت کوٹری اور مضافات کے کھلاڑی قومی و بین الاقوامی سطح پر روشناس ہورہے ہیں جسکی مثال ظہیرمگسی کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے.لیگ کے افتتاح سے قبل سینیئرز کے مابین نمائشی میچز بھی کھیلے گئے.بعد ازاں لیگ کے افتتاحی میچ میں ساجد علی نے سہیل احمد کو 3-0 سے ہرادیا.دیگر میچز میں محمد سولنگی نے محمد نواز کو 3-2 سے, آصف علی نے معظم علی کو 3-1 سے عظمت علی نے محمد فیصل کو 3-0 سے, ساجد علی نے محمد نواز کو, محمد سولنگی نے سہیل احمد کو 3-1 سے, آصف علی نے محمد فیصل کو اور عظمت علی نے معظم علی کو 3-0 سے شکست دیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here