علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 ، تقسیم انعامات

0
995

علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 ، تقسیم انعامات
اختتامی تقریب کے مہان خصوصی محمد علی خان انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی کوگلدستہ اورسوونیئرپیش کیا،
بیسٹ آف تھری میچوں کی کرکٹ سیریز اے آٰئی ٹی اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے اپنے نام کرلی.
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 کے سلسلے میں ہونے والے بیسٹ آف تھری میچوں کی کرکٹ سیریز کے مہان خصوصی محمد علی خان انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی کوگلدستہ اورسوونیئرپیش کیا، سیریز پہلے میچ مٰیں اے آٰئی ٹی اسٹیبلشمنٹ اور اے آٰئی ٹی فیکلٹی کے درمیان ہونے والے میچ میں اے آٰئی ٹی اسٹیبلشمنٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے، فاتح ٹیم کی طرف سے عدنان نے 36اور شہزاد نے 18 رنز بنائے جواب میں اے آٰئی ٹی فیکلٹی 56 رنزبناسکی ، اے آٰئی ٹی فیکلٹی کی طرف سے نعمان نسیم 23رنز اسکورکئے.
سیریزکے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اے آٰئی ٹی اسٹیبلشمنٹ نے 49 رنزاسکوربنائے میں کامیاب ہوئے جسمیں عدنان نے 21 اور شہزاد نے 16 رنز اسکور کیے، جواب میں اے آٰئی ٹی فیکلٹی نے بھی 49 رنز بنائے اس طرح میں ٹائی ہوگیا،میچ برابر ہونے کی صورت میں سپراوورزدیا گیا،جس میں اے آٰئی ٹی اسٹیبلشمنٹ نے ایک وکٹ کے نقصان پرگیارہ رنز کا ٹارگیٹ دیا.جواب میں اے آٰئی ٹی فیکٹی صرف چھ رنزدس رنزبناسکی.اس طرح اے آٰئی ٹی اسٹیبلشمنٹ نے بیسٹ آف تھری میچوں کی سیریز میں اپنے نام کرلی، اس سیریزمیں عدنان پلیئرآف دی سیریزرہے. اے آٰئی ٹی اسٹیبلشمنٹ کی قیادت رمیز نے جبکہ اے آٰئی ٹی فیکلٹی کی قیادت سید ریحان علی نے کی.
اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 کے سلسلے میں ہونے والے(گرلز) کرکٹ میچ اے آٰئی ٹی کلراور اے آٰئی ٹی وائٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں اے آٰئی ٹی کلر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38 رنزبنائے جس میں میمونہ نے 20 رنز بنائے،جواب میں اے آٰئی ٹی وائٹ صرف 20 رنز بنا سکی، اس طرح اے آٰئی ٹی کلرنے کامیابی حاصل کی، اس میچ میں میمونہ نے مین آف دی میچ کو ایوارڈ حاصل کیا،
مہان خصوصی محمد علی خان انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اورانعامات تقسیم کیے
اس ایونٹ کوکامیاب بنانے میں جنرل سیکریٹری (اموبا) اور کنوینئر اے آئی ٹی انجنیرنگ محمد ارشد خان،آرگنائزنگ اسپورٹس کمیٹی کے چیرمین قاضی نصرعباس ، وائس چیرمین شاہد جمیل، اسپورٹس انچارچ ( گرلز) حلیمہ بانو،ارشاد احمد،حمزہ بدر،نعمان نسیم،معاذ،عمران اختر،اسلم عباسی،مرزامتین بیگ،عبیداختراورعلی نقوی نے اہم کردار ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here