سند ھ حکومت نہیں چاہتی کہ اپوزیشن عوامی مسائل پر ان سے اسمبلی میں جواب طلب کرے۔ فردوس شمیم نقوی

0
1115

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اراکان صوبائی اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے درخواست سندھ اسمبلی میں جمع کروادی۔
سند ھ حکومت نہیں چاہتی کہ اپوزیشن عوامی مسائل پر ان سے اسمبلی میں جواب طلب کرے۔ فردوس شمیم نقوی
ہم عوام مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ سندھ حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ افسوسناک ہے۔ فردوس شمیم نقوی
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورتر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اراکان صوبائی اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے درخواست سندھ اسمبلی میں جمع کروادی۔ درخواست قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی، شاہنواز جدون اور ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کے پاس جمع کروائی۔ درخواست میں اپوزیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد بلایا جائے جس میں لوکل گورنمنٹ بل، کورونا وائرس کے خلاف اقدامات، بارش کے سبب تباہ کاریاں، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتیں، ماورائے عدالت قتل، منشیات کی فروخت، آٹے کی قیمتیں، سندھ حکومت کی جانب سے گندم فراہم کرنے میں تاخیری اور دیگر مسائل پر بحث کی جائے۔ اس موقع پر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی جواب دہی سے بچنے کے لئے بار بار سیشن ملتوی کررہی ہے۔ سند ھ حکومت نہیں چاہتی کہ اپوزیشن عوامی مسائل پر ان سے اسمبلی میں جواب طلب کرے۔ ہم عوام مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ سندھ حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ افسوسناک ہے۔ سندھ حکومت جلد از جلد اجلاس بلائے اور ہماری جانب سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here