پہلی الصغیر فائیو اے سائڈ رمضان نائٹ ہاکی لیگ : ٹیم منورالزمان اور اختر حسین کی کامیابی

0
668

پہلی الصغیر فائیو اے سائڈ رمضان نائٹ ہاکی لیگ : ٹیم منورالزمان اور اختر حسین کی کامیابی
ٹیم منور الزمان کے فارورڈ بلال بن راشد نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول اسکور کئے، محمد امسل، اوکاشا نے دو، دو بنائے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) الصغیر نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام پہلی الصغیر فائیو اے سائڈ رمضان نائٹ ہاکی لیگ میں گزشتہ شب کھیلے گئے مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا، ٹیم منور الزماں اور جہانگیر بٹ کی کامیابی، ٹیم اختر حسین اور انوار احمد خان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ان میچز کے مہمان خصوصی اولمپئین اختر حسین کے صاحبزادے ذوالقرنین حسین تھے، اس موقع پر سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مبشر مختار، مسرور جاوید، عظمت پاشا، زاہد غفار، اعظم اسحاق، کامران نسیم، اور دیگر بھی موجود تھے. تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں واقع الصغیر ہاکی گرائونڈ میں جاری نائٹ ہاکی لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ٹیم منور الزمان نے ٹیم اختر حسین کو پانچ کے مقابلے میں نو گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے بلال بن راشد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول اسکور کئے جبکہ محمد امسل اور اوکاشا نے دو، دو مرتبہ گیند کو جال کی نظر کیا. شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے حسان شاہد، شہریار شاہد اور محمد حسین نے ایک، ایک گول اسکور کیا. دوسرا میچ جو کہ ویٹرنز کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا اس میچ میں ٹیم جہانگیر بٹ نے ٹیم انوار احمد خان کو دلچسپ مقابلے کے بعد سات کے مقابلے میں آٹھ گول سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی جانب سے وسیم اسلم، وہاب مزاری اور عاطف میر نے دو، دو جبکہ محمد علی اور محمد غلام نے ایک، ایک گول اسکور کیا، ٹیم انوار احمد خان کی جانب سے نعمان عالم نے دو سلمان خورشید اور سمیر سلیم نے دو، دو جبکہ ایک گول سلمان چوہدری نے اسکور کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here