ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی جوائنٹ وینچر جاری رہے گا، ترک کونسل جزل

0
424

ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی جوائنٹ وینچر جاری رہے گا، ترک کونسل جزل
عالمی کانفرنس،تحقیق کار کو وسعت النظری بخشتی ہیں، پرووائس چانسلر
این ای ڈی، شعبہ الیکٹرونکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے تحت دوسری دوروزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پاک ترکیہ دوستی زندہ باد، دونوں ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں اورٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی جوائنٹ وینچر جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار مہمان ِ خصوصی ترک کونسل جزل جمال سانگونے جامعہ این ای ڈی کے شعبہ الیکٹر ونکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے تحت دوسری دو روزہ بین ااقوامی کانفرنس میں کیا،کانفرنس کی صدارت پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کی۔مہمان خصوصی ترک کونسل جزل جمال سانگوکاکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بین الاقوامی سطح پر ایسی کانفرنس کا انعقاد قابل تحسین ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک ترکیہ دوستی زندہ باد، دونوں ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں اورٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی جوائنٹ وینچر جاری رہے گا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کانفرنس سے ٹیکنالوجی کے میدان میں بھرپور فائدہ اٹھا یا جاسکتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ تحقیق کے تبادلے سے نئی راہیں کھلتی ہیں جو کہ تحقیق کار کو وسعت النظری بخشتی ہیں۔معین الجامعہ نے ملکی اور غیر ملکی ماہرین سمیت کانفرنس آرگنائزرکی کاوشوں کو سراہا۔کانفرنس کے اختتامیہ پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)ڈاکٹر طارق رفیع کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ چِپ کے ذریعے دنیا کا آپ کے انگوٹھوں تلے آجانا ناقابل یقین تھا لیکن آج یہ ممکن ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جدید دوراور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنا ناممکن کو ممکن کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو کانفرنس کے ذریعے، مختلف پیپرز کے ذریعے،دنیا بھر کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ یہ عالمی کانفرنس قابل داد ہے۔جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق15اور 16 مارچ کواین ای ڈی یو نی ورسٹی کے شعبہ الیکٹرونکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت منعقدہ اس دوسری دو روزہ عالمی کانفرنس میں 9کی نوٹ اسپیکرز، جن میں 5بین الاقوامی اور4قومی ماہرین سمیت 11صنعتی ماہرین اور 26تحقیق کاروں نے مقالے پڑھے۔چیئرمین شعبہ الیکٹرونکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ڈاکٹر عمران اسلم اور ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سعد قاضی نے بتایا کہ اس کانفرنس میں جدید ٹیکنالوجی کو موضوع بحث بنایا گیا، جس میں پودوں کی چِپ سے مانیٹرنگ، بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال سے سپلائی چین کی بہتری سمیت وائر لیس کمیونیکیشن کی 5Gاور 6Gمیں بہتری سے متعلق پیپرز پڑھے گئے۔ چیئرمین ڈاکٹر عمران اسلم کا کہنا تھا کہ این ای ڈی چِپ ڈیزائننگ کرچکی ہے، اب اگلے مراحل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here