ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کایونیورسٹی روڈ پر شجرکاری اور محمودآباد میں نالے پر جاری کام کا معائنہ

0
1145

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کایونیورسٹی روڈ پر شجرکاری اور محمودآباد میں نالے پر جاری کام کا معائنہ
شجر کاری مہم پودے کودرخت تک پروان چڑھانے تک کی روایت کے ساتھ سرانجام دینا ہوگی، رحمت اللہ شیخ
عوام کے دیرینہ مسائل حل کرکے ہی ان کی داد رسی کی جاسکتی ہے، رحمت اللہ شیخ
محمودآباد کلورٹ کی تعمیر مکینوں کا دیرینہ مسئلہ تھا جو تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، رحمت اللہ شیخ
وسائل کو اس طرح استعمال کر رہے ہیں کہ بلدیاتی مسائل کا حل یقینی بنایا جاسکے،رحمت اللہ شیخ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ شجرکاری، ماحولیاتی مسائل دور کرنے کا واحد اور پائیدار حل ہے، رسمی شجرکاری مہمات کے بجائے ضروری ہے کہ پودا لگانے سے اس کو درخت تک پروان چڑھانے کی روایت کے ساتھ شجرکاری مہمات سر انجام دی جائیں جو یقینی طور پر شہر کی درختوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کریں گی، پودا لگاؤ اور بھاگ جاؤ کا عمل کسی طور بھی درست نہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی روڈ پر پودا لگانے اور محمودآباد میں نالے پر کلورٹ کی تعمیرومرمت کے کام کے معائنے کے دوران کیا.
اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو، ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈآر جمشید زون سلمان میمن،ڈائریکٹر پارکس آغاسمیر، ودیگر ان کے ہمراہ موجود تھے.
محمودآباد کلورٹ اور نالے کی تعمیر کے معائنے کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مسائل حل کر کے ہی ان کی داد رسی کی جاسکتی ہے، محمودآباد نالے پر کلورٹ اور نالےکی تعمیر یہاں کا دیرینہ مسئلہ تھا جو اب تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے اسی طرح کوشش کر رہے ہیں کہ دستیاب وسائل کو اس طرح استعمال کیا جائے کہ زیادہ سے زیادہ بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ بلدیہ شرقی کے ترقیاتی کاموں پر معمور اہم محکمہ جات شب وروز خدمات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے پیں جو قابل ستائش ہے اسی جذبے کے تحت ضلع شرقی کو میونسپل کمشنر فہیم خان ودیگر افسران کے ساتھ ملکر کراچی کا بہترین ضلع بنائیں گے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here