جامعہ کراچی: شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیرصدارت روئسائے کلیہ جات کا اجلاس

0
1297

سیمسٹر امتحانات متعلقہ شعبہ جات،سینٹرز اور انسٹی ٹیوٹس کی جانب سے پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے
کراچی :(اسٹآف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ تمام روئسائے کلیہ جات(ڈینزکمیٹی) کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کروناوائرس کی موجودہ صورتحال، ایس اوپیز پر عملدرآمداور طلباوطالبات کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے سیمسٹر امتحانات متعلقہ شعبہ جات،سینٹرز اور انسٹی ٹیوٹس کی جانب سے پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔امتحانات فزیکل اور آن لائن لئے جائیں گے جو کورس انچارج کی صوابدید پر ہوں گے، جس کی تفصیل 11 اگست، 19 اگست اور09 ستمبر 2020 ء کو جاری ہونے والے نوٹیفیکشن میں جاری کی جاچکی ہے۔
11 اگست 2020 ء کو جاری ہونے والے نوٹیفیکشن میں بتایاگیا تھا کہ مڈٹرم امتحانات،ٹرم امتحانات،کیس اسٹڈی پراجیکٹ،تھیمیٹک مضامین،انفرادی یا اجتمائی پریزنٹیشن، کلاس ٹیسٹ،کلاس سرگرمیاں،کوئزیز یا ای پورٹ فولیواوراوپن بک اسائنمنٹ،انفرادی یا اجتماعی زبانی امتحان کی بنیاد پر سیشنل اور فائنل مارک کی ایلوکیشن کورس انچارج کی صوابدید ہوگی۔
علاوہ ازیں 19 اگست 2020 ء کو جاری ہونے والے نوٹیفیکشن میں یہ بتایاگیا تھا کہ 10 ستمبر 2020 ء تک آن لائن کلاسز منعقد ہوں گی اور 15 ستمبر2020 ء تک یونیورسٹی کھلنے کی صورت میں فزیکل امتحانات منعقد ہوں گے بصورت دیگر آن لائن امتحانات لئے جائیں گے۔
09 ستمبر2020 ء کو جاری ہونے والے نوٹیفیکشن میں واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ مارننگ وایوننگ کے سیمسٹر امتحانات برائے 2020 ء 21 ستمبرتا09 اکتوبر2020 ء بشمول ہفتہ اتوار منعقد ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here