سائینس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی سیکریٹری کا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا دورہ

0
1425

سائینس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی سیکریٹری کا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا دورہ
سیکریٹری ڈاکٹر ارشد محمود نے ادارے کی سائینسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا بیان
پروفیسر عطا الرحمن اور پروفیسر اقبال چوہدری نے وفاقی سیکریٹری کی ادارے میں آمد کا خیر مقدم کیا
کراچی:( اسٹا ف رپورٹر) وفاقی وزارت برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے سیکریٹری ڈاکٹر ارشد محمود نے جمعرات اور جمعہ کو پاکستان کے معروف تحقیقی ادارے ”بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی“ کا دورہ کیا، اور ادارے کے انفرااسٹرکچر اور یہاں کی سائینسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے وفاقی سیکریٹری کی ادارے میں آمد کا خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر ارشد محمو د د و روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے کراچی تشریف لائے تھے۔
بعد ازاں وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر ارشد محمود نے پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن اور پروفیسر اقبال چوہدری کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پروفیسر اقبال چوہدری نے ایک پریزینٹیشن کے دوران آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں ہونے والے سائینسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر ارشد محمود نے بین الاقوامی مرکز کی قومی خدمات اور صنعتوں کو دی جانے والی تحقیقی رہنمائی کی تعریف کی اور وفاقی وزارت برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے ادارے کے واسطے تمام تر مدد و معاونت کا یقین دلایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here