کشمیرڈے آل کراچی ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز23 فروری،افتتاح میچ اسپورٹس جرنلسٹ الیون اورمیٹرو کرکٹ کلب کے درمیان ٹاکرہ هو گا

0
1231

کشمیرڈے آل کراچی ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز23 فروری،افتتاح میچ اسپورٹس جرنلسٹ الیون اورمیٹرو کرکٹ کلب کے درمیان ٹاکرہ هو گا
کراچی:(اسپورٹس رپورٹرطلعت محمود) کشمیرڈے کے حوالے سے پروفیشنل یوتھ فاوٗنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام آل کراچی ٹی ٹین کرکٹٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 23 فروری کو کے ایم سی کرکٹ گراوٗنڈ ایسٹرن اسٹار میں سجاس کرکٹ الیون اور میٹروکرکٹ کلب کے مابین میچ سے ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے نمایاں کلب حصہ لے رہے ہیں ۔ اس ضمن میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ٹیم کے تمام کپتان، آرگنائزرز اور آفیشل نے شرکت کی اور اس موقع پر پروفیشنل یوتھ فاوٗنڈیشن آف پاکستان کے صدر محمد عمر خان کا کہناتھا کہ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا مقصد کلب لیول کی ٹیموں کی حوصلہ افزائی ہے ۔ ہمارامشن مستقبل میں یوتھ کے لیئے اچھے اور معیاری ایونٹس کا انعقاد کروانا اور نئے ٹیلنٹ کوسپورٹ کرناہے ۔ اس موقع پر پروفیشنل یوتھ فاوٗنڈیشن آف پاکستان کے اسپورٹس ڈائرکٹراختر خان ٹورنامنٹ منیجرشہزاد علی، مقصود احمد، میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی، فرحان الدین، امبر نذیر، وسیم الدین، منور احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here