ذیشان نذیر نے ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول اسنوکر ایونٹ جیت لیا

0
1178
اسنوکر ٹوتنامنٹ کے فاتح فہد اجمل مہمان خاص پاکستان اسنوکر اینڈ بیلئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عرفان موٹن سے وونگ ٹرافی وصول کررہے ہیں،۔ تصویر میں نوید کپاڈیہ، حنیف لاکھانی، زبیر نذیر خان، محسن رضا، ارشد وہاب بھی موجود ہیں

ذیشان نذیر نے ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول اسنوکر ایونٹ جیت لیا۔
فائنل میں محسن رضا کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا
فیسٹول کے اخری روز آرم ریسلنگ میں حصہ لینے والے صحافی پرجوش نظر ائے،
کھیل کی ترقی اور معیاری رپورٹنگ کے لئے اسپورٹس جرنلسٹس کا خود کھیل نا بہت ضروری ہے، صدر پی بی ایس اے محمد عرفان موٹن
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) کراچی میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت منعقدہ دس روزہ ایس ایس بی اسپورٹس فیسٹول کے اخری روز اسنوکر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، لیجنڈ کلب میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض انٹرنیشنل ریفری اور اسنوکر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید کپاڈیہ نے انجام دیئے، ایونٹ میں مختلف میڈیا ہاؤسز کے صحافیوں نے شرکت کی، 24 نیوز کے ذیشان نذیر نے پہلے سمی فائنل میں ٹورنامنٹ کے فیورٹ جیو نیوز کے فیضان لاکھانی کو اور پھر فائنل میں ابتک کے محسن رضا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، بیسٹ آف تھری کے فائنل میں پہلے دو سیٹ کے اختتام پر مقابلہ برابر تھا تاہم تیسرے فریم میں ذیشان نذیر نے محسن رضا کو شکست دیکر مقابلہ جیت لیا،
فیسٹول کے اخری روز کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ آرم ریسلنگ کے مقابلوں میں 50 سے زیادہ میڈیا نمائندوں نے اپنی قوت بازوں کا مظاہرہ کیا، فائنل کے اختتام پر پاکستان بیلئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر محمد عرفان موٹن نے حنیف لاکھانی اور سجاس کے سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان کے ہمرہ انعامات تقسیم کیے،
22 سے 30 نومبر تک جاری رہنے والے فیسٹول میں خواتین کے درمیان ویمنز کرکٹ میچ سمیت کرکٹ، ہاکی، فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، اسنوکر اور آرم ریسلنگ کے مقابلوں مجموعی طور پر 250 سے زیادہ میڈیا ہاوسز کے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ انو بھائی پارک، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم، نیا ناظم اباد، کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس، کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس اور لیجنڈ اسنوکر کلب میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here