کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات بروز جمعہ مورخہ 29 جنوری کو 3:00 بجے دن ہوگی

0
1234

کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات آج جمعہ کو 3:00 بجے دن ہوگی
فٹبال فائنل برمامحمڈن اور ایگل اسپورٹس کے درمیان 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا
کمشنر کراچی مہمان خصوصی ہونگے ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریارگل میمن
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) بلدیہ کورنگی کے تعاون سے اہلیان کورنگی کے زیر اہتمام کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا فٹبال فائنل آج 2 بجکر 30 منٹ پر کالونی فٹبال اسٹیڈیم سعود آباد ملیر پر کراچی کی دو نامور ٹیموں برمامحمڈن اور ایگل اسپورٹس کے درمیان کھیلا جائے گا یہ اعلان ایڈ منسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر کورنگی شہر یار گل میمن نے فیسٹیول کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان سے فیسٹیول کی تفصیلی بریفنگ کے بعد کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر فہیم خان تقریب تقسیم انعامات کی تقریب کے نگراں گلفراز احمد خان اور میڈیا کمیٹی کے چیئرمین ایاز خان اور سیکریٹری عظمت اللہ خان بھی موجود تھے،فائنل کے بعد فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات ہوگی جس کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی نوید احمد شیخ ہونگے غلام محمد خان نے کرکٹ اور شوٹنگ بال ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2 بجکر 30 منٹ پر عظمت اللہ خان کو رپورٹ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here