جامعہ کراچی نے88 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس اور ایم ڈی کی ڈگریاں تفویض

0
1391

جامعہ کراچی نے88 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس اور ایم ڈی کی ڈگریاں تفویض
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 88 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس (ماسٹرآف سرجری)،ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) اور ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگریاں تفویض کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 29طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی، 56کو ایم فل،ایک طالبعلم کوایم ایس (ماسٹرآف سرجری)ایک طالبعلم کو ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) اورطالبعلم کو ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری تفویض کی گئی۔
رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں تنویر خان(فارماکوگنوسی)عبدالصمد،ایم یونس علی(اسلامک لرننگ)، سمیع اللہ،نورولی شاہ،ذیشان خان(قرآن وسنہ)،رضی سلطان(سائیکولوجی)،روحی ظفر(فزکس)،نعمان انصاری(ماس کمیونیکیشن)،نورین اختر،حافظ محمد اسماعیل،ارشاد احمد اعجاز(اسلامک اسٹڈیز ایس زیڈ آئی سی)،سید فہیم احمد(زولوجی)،شیخ سہیل محمود صدیقی،فہمیدہ میمن(پولیٹیکل سائنس)،فہد ابدالی (پبلک ایڈمنسٹریشن)،سیدہ تسکین فاطمہ رضوی(بائیوٹیکنالوجی کیبجی)،نتاشا عباس بٹ(فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)،صائمہ اعجاز (فزیالوجی)،مہرین صدیقی(کلینکل سائیکولوجی)،مہوش واجدی(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،فیصل مہدی(ایگریکلچر)،اُسامہ احسان خان(اپلائیڈ اکنامکس)،عابد حسین(لاء)، رفعت اقبال (فلاسفی) اورصائمہ جاوید(مائیکروبائیولوجی)شامل ہیں۔
ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں سعدیہ (مالیکیولر میڈیسن)،شکیلہ (بائیوکیمسٹری)،انعم زہرہ نقوی،ایم شبیر، رابعہ ایم صدیق(میتھمیٹکس)،صدف،آمنہ ایم اسماعیل،حرا(کلینکل سائیکولوجی)، جنید اللہ،شاہدہ،ثنا منظور،شجاعت علی،زرینہ بانو،زرینہ کرن(کیمسٹری ایچ ای جے)،ڈاکٹر اشوک کمار (بائیوکیمسٹری بی ایم ایس آئی)، ایم شفیع (اصول الدین)، جہانگیر بیگ(اسٹیٹسٹکس)،نعمان احسن(پبلک ایڈمنسٹریشن)،اقرابشیر(انوائرمینٹل اسٹڈیز)،ایم طحہٰ،مسعود احمد عباسی،شاہ زیب نعیم(فزکس)،انزل،فاطمہ علی(اسلامک لرننگ)،سمیطہ مالک(فارماکولوجی)،سید زوہیب حسن،صباظفر،جویریہ،ایم طاہر ہاشمی،آصف اللہ خان،رابعہ کنول(اپلائیڈ اکنامکس)محمد سلیم(اکنامکس)،شاہانہ مسعود(سائیکولوجی)،طوبیٰ فاطمہ(اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس)،مریم آصف(باٹنی)،ڈاکٹر ارم عقیل (کلینکل پیتھالوجی بی ایم ایس آئی)،حمیراکنول (انوائرمینٹل اسٹڈیز)،سمیراعزیز،فائزہ زہرہ،سارہ پرویز، فائزہ احد،سیدہ فضا علوی،صنوبر کفیل(بائیوٹیکنالوجی کیبجی)،کومل شبیر،ثوبیہ ناصر(میرین سائنس)،فائزہ ہاشم،سید ایم شکیب کاظمی(فارما سیوٹیکل کیمسٹری)، حافظ زید مجید خان(بائیوکیمسٹری این سی پی)،انعم وصی (اسلامک ہسٹری)،طارق احمد،زید انیس شیروانی،ملیحہ زمان خان (مالیکیولر میڈیسن)،آمنہ ریاض (میرین بائیولوجی)،یمینہ عثمانی (فارماکولوجی)،ایمان قیصرعلوی اورفوزیہ (ویمنز اسٹڈیز)شامل ہیں۔
ایم ایس(ماسٹر آف سرجری) کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد سلیمان جبکہ ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر سید نصرت علی جعفری (ایم بی بی ایس) اور ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں محمد آصف(اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس) شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here