سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹر انسٹیٹیوٹ بوائز اینڈ گرلز شطرنج ٹورنامنٹ 2023

0
432

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرانسٹیٹیوٹ بوائز اینڈ گرلز شطرنج ٹورنامنٹ 2023

 

علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے جہانزیب نے پہلی، عبداللہ ماجد نے دوسری اور جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے الصبورعلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹر انسٹیٹیوٹ بوائز اینڈ گرلز شطرنج ٹورنامنٹ 2023، وتھ گلوبلائزیشن، مائنڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے آرگنائز کیا گیا، ڈاکٹر مسرور احمد شیخ چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں مٰیں ٹرافیاں اورسرٹیفیکٹ تقسیم کیئے، علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے جہانزیب نے پہلی، عبداللہ ماجد نے دوسری اور جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے الصبورعلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس ٹورنامنٹ میں علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی،ارینہ ٹیکنالوجی ،جامعہ ملیہ ٹیکنالوجی،وائی ایم سی اے ٹیکنالوجی اور جنا ح پولی ٹیکنیک کے کالجز نے حصہ لیا۔مائنڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے کوآرڈینیٹر ضیاء الدین اور سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے زاہد علی خان نے اس ٹورنامنٹ کو بہترین طریقے سے أرگنائز کیا۔ علیگڑھ ٹیم کے منیجر عمران اختر تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here