جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس فائنل اوربی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کااعلان

0
1068

جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس فائنل اوربی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کااعلان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل اوربی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کااعلان کردیا گیا ہے۔
ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی عائشہ لیاقت احمد بنت سید لیاقت احمدسیٹ نمبر203049 نے1472 نمبرز کے ساتھ پہلی،ایمن رزاق بنت عبدالرزاق سیٹ نمبر203046 نے1434 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ اقرافراز حسین بنت فراز حسین سیٹ نمبر203103 نے1423 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 297 طلبہ شریک ہوئے،238 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 59 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب80.13 فیصدرہا۔
بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے حسان یعقوب ولد احمد یعقوب سیٹ نمبر208017 نے804 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن،ماہین اسلم بنت محمد اسلم سیٹ نمبر208069 نے783 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ مدیحہ رفیع بنت رفیع احمد قریشی سیٹ نمبر208070 نے775 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 102 طلبہ شریک ہوئے،89 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 13 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب87.25 فیصدرہا۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
جامعہ کراچی میں گائیڈنس سیشن بعنوان: انٹی لیکچول پراپرٹی رائٹس اینڈ کمرشلائزیشن07 جنوری کو ہوگا
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن،کراچی یونیورسٹی بزنس انکیوبیشن سینٹر کے اشتراک سے گائیڈنس سیشن بعنوان: ”انٹی لیکچول پراپرٹی رائٹس اینڈ کمرشلائزیشن“ 07 جنوری2021 ء کو صبح11:00 بجے شعبہ کیمیاء کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔
کنٹرولر آف پیٹنٹس انٹی لیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان ڈاکٹر محمد فیاض احمد اور شعبہ کیمیاء جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ کراچی نے بی ایس سی (پاس) سال اول سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان
ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق امتحانات میں 1461 طلبہ شریک ہوئے،314 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 1147 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب21.49 فیصدرہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here