سندھ اسپورٹس بورڈ یوم پاکستان اسپورٹس گالا آرم ریسلنگ بوائز اور گرلز چیمپئن شپ کا افتتاح سیکرٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ نے ربن کاٹ کر کیا-

0
1144

سندھ اسپورٹس بورڈ یوم پاکستان اسپورٹس گالا آرم ریسلنگ بوائز اور گرلز چیمپئن شپ کا افتتاح سیکرٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ نے ربن کاٹ کر کیا-
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) ایس ایس بی یوم پاکستان اسپورٹس گالا کا انعقاد 23 مارچ کو کراچی کی ساحل سمندر، سی ویو میں کامیابی سے انعقاد ہوا۔ اسپورٹس گالا میں 08 آوٹ ڈور گیمز کو شامل کیا گیا ہے۔ سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ اوليمپك ایسوسی ایشن کے زہراھتمام یوم پاکستان اسپورٹس گالا 2021۔ آرم ریسلنگ بوائز اور گرلز ایونٹ چیمپئن شپ کا افتتاح سیکرٹری اسپورٹس، سید امتیاز علی شاہ نے ربن کاٹ کر کیا اور اس موقع پر ان کے ساتھ سندھ اوليمپك ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، انجنیئر محفوظ الحق، محمّداسلم خان، غلام یاسین، سندھ آرم ریسلنگ کے صدر انتصار حیدر اور سیکرٹری کاشف احمد فاروقی، راشد احمد، سعید عالم، رمیز صدیقی، سید ناصر علی، ریحان اکرم، احمد دین، ماہیی معین، عظمیٰ شیخ، قدسیہ راجہ، بابرہ اسماعیل، شاہدہ بلوچ، شاداب، شہلا افتخار بھی موجود تھی۔ اسپورٹس گالامیں سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کی گرلز اور بوائز کے دس( 10)، دس (10) ویٹ کیٹگری کے مقابلے هو یے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here