پاکستان نومبر میں تائیوان میں ہونے والی انڈر 12 بیس بال ایشین چیمپیئن شپ میں شرکت کریگا. سید فخر علی شاہ

0
1392
گزشتہ بحریہ نیشنل انٹر اسکولز بیس بال چیمپیئن شپ کی موقع پر کھلاڑیوں و آفیشلز کا ایڈمنسٹریٹر بحریہ ٹائون برگیڈیئر(ر)خلیل اللہ بٹ و صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ کے ساتھ گروپ

ایونٹ میں کل آٹھ ممالک کی ٹیمیں شریک ہونگی.2008 اور 2009 کی تاریخ پیدائش والے بوائز شرکت کے اہل ہونگے.حالات قابو میں آتے ہی اوپن ٹرائلز منعقد ہونگے.صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال

کوٹری/لاہور( اسٹاف رپورٹر)”پاکستان انڈر 12 بیس بال ایشین چیمپیئن شپ تائیوان میں شرکت کریگا.چیمپیئن شپ کورونا وائرس کی بنا پر اب جولائی کے بجائے نومبر میں تائیوان میں منعقد ہوگی”. یہ بات پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے گزشتہ روز فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہی. اس ضمن میں انہوں نے مذید کہا کہ اس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے علاوہ جاپان, کوریا, تائپائی, چائنا, ہانگ کانگ, فلپائن اور سریلنکاکی ٹیموں کو انکی شاندار کارکردگی کی بنا پر انڈر 12 بیس بال ایشین چیمپیئن شپ تائیوان میں شرکت کی نمائندگی حاصل ہوئی ہے جبکہ انڈونیشیا, تھائی لینڈ,انڈیا, ایران, نیپال, بنگلہ دیش, سنگاپور اور عراق کی ٹیمیں جگہ بنانے میں ناکام رہیں.مذکورہ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیئے 2008 اور 2009 کی تاریخ پیدائش والے بوائز شرکت کریں گے. انکا کہنا ہے کہ پاکستان کی گزشتہ ایونٹس میں نمائندگی کرنے والے, نیشنل انٹر اسکول اور کیمپ کے کھلاڑی کورونا سے متعلق تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور حکومتی احکامات کی پیروی کرتے ہوئے سیلف پریکٹس کا سلسلہ شروع کیئے ہوئے ہیں اور ان سے موصول شدہ وڈیوز کی مدد سے انہیں آن لائن کوچنگ فراہم کی جارہی ہے.تمام کھلاڑی, کوچز و دیگر آفیشلز روزانہ دوپہر 12 سے 2 بجے تک آن لائن ہوکر وڈیو کانفرنس کے ذریعے کھلاڑیوں کو مفید ٹپس دے رہے ہیں اور انکی خامیوں کو دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ وقت ضایع نہ ہو.مشورے لے سکیں اور ساتھ ہی واٹس اپ گروپ پر اپنی پریکٹس کی وڈیوز جاری کریں تاکہ غلطیوں کی نشاندہی کی جاسکے.انہوں نے تمام الحاق شدہ یونٹس اور صوبوں کو کہا ہے کہ وہ اپنے ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کو اپنے ضروری کاغذات مکمل کرنے کی ہدایت دے دیں تاکہ وہ کرونا سے نجات کے بعد ہونے والے اوپن ٹرائلز میں شرکت کرسکیں.دریں اثناء پاکستان فیڈریشن بیس بال وومین کی سیکریٹری عائشہ ارم نے پاکستان کو ایشین انڈر 12 بیس بال چیمپیئن شپ میں شرکت کی نمائندگی ملنے پر فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید, صدر سید فخر علی شاہ, سینیئر نائب صدر, انجینیئر محمد محسن خان, نائب صدر پروفیسر حمود لکھوی,سیکریٹری شیخ مظہر احمد, ہیڈ کوچ مصدق حنیف اور دیگر کو مبارکباد دی ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here