ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش ادویات ودیگر بلدیات خدمات کے کام سر انجام دئیے گئے

0
1301

ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش ادویات ودیگر بلدیات خدمات کے کام سر انجام دئیے گئے
جوہر روڈ یوسی 12 میں مین ہولز کی ونچنگ کا کام جاری
کتوں کی بیخ کنی سمیت نائیٹ سوئپنگ کے امور بھی سر انجام دئیے گئے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایات پر ضلع شرقی میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف بلدیاتی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس کی زیر نگرانی یوسی 23 وارڈ ون، تیرہ ڈی گلشن اقبال سمیت مختلف جگہوں پر کورونا سے بچاؤ کے ساتھ ڈینگی ودیگر جراثیموں سے بچاؤ کے حوالے سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا، جبکہ آوارہ کتوں کی بیخ کنی کیلئے بھی اقدامات بروئے کار لاکر عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا، اردو سائنس کالج سے عزیز بھٹی پارک تک نائیٹ سوئپنگ کےبعد مذکورہ جگہ کو صاف ستھرا بنادیا گیا ہے ساتھ ہی عزیز بھٹی پارک کے نزدیک ہونے والی نالہ صفائ کے بعد نکلنے والے سلٹ کو کلئیر کردیا گیاہے،سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ اور ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال ملاح کی زیر نگرانی جوہر روڈ یوسی 12 میں مین ہولز کی ونچنگ اور مختلف جگہوں پر روڈ لیولنگ کے کام کئے گئے، ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے بلدیاتی خدمات کے حوالے سے ذمہ داری سے بڑھکر امور کی انجام دہی کو یقینی بنا کر ضلع شرقی کے مکینوں کو سہولیات فراہم کرنے کا کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک کی ہدایات پر مختلف بلدیاتی امور میں بہتری کے بعد بلدیاتی خدمات کے حوالے سے صورتحال میں مسلسل بہتری آرہی ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here