سیّد شجاعت علی شاہ تاجی، سیّد وجاہت علی شاہ تاجی ہم کل بھی تاج الدین باباؒ کے غلام تھے اور ہماری آئندہ نسلیں بھی اُن کی غلام رہیں گی، سیّد سلطان شاہ

0
1599

سیّد شجاعت علی شاہ تاجی، سیّد وجاہت علی شاہ تاجی ہم کل بھی تاج الدین باباؒ کے غلام تھے اور ہماری آئندہ نسلیں بھی اُن کی غلام رہیں گی، سیّد سلطان شاہ
روحانی فرزند سرکار تاج الاولیاء، کلید و کفش بردار، خلیفہ خاص سرکار تاج الاولیاءؒ، حامل تبرکات تاج الاولیاء (پاکستان) اَمجد الاولیاء قاضی سیّد امجد علی شاہ تاجیؒ کے پڑپوتے اور خلیفہ تاج الاولیاءؒ قاجی سید میر محمدعلی شاہ تاجیؒ کے پوتے کی جانب سے سیّد سلطان شاہ قادری کو سلسلہ تاجیہ امجدیہ محمدیہ کی خلافت عطاء کی گئی سیّد سلطان شاہ عالم اسلام کی عظیم روحانی ہستی ہیں، سیّد شجاعت علی شاہ تاجی، سیّد وجاہت علی شاہ تاجی ہم کل بھی تاج الدین باباؒ کے غلام تھے اور ہماری آئندہ نسلیں بھی اُن کی غلام رہیں گی، سیّد سلطان شاہ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) عالم اسلام کی نامور ہستی، عالم دین، سماجی رہنما سجادہ نشین نوبت شاہ ولی سرکارؒ حضرت قبلہ سیّد سلطان شاہ قادری (ملاڑ والے) مدظلہٗ العالی کو سلسلہ عالیہ تاجیہ امجدیہ محمدیہ کی جانب سے حضرت بابا سیّد محمد تاج الدین تاج الاولیاءؒ کے روحانی پیغام کے ذریعے اُن کی خرقہ خلافت سجادہ نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ محمدیہ ظفریہ قاضی سیّد میر شجاعت علی شاہ تاجی مدظلہٗ العالی اور گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ و مرکزی چیئرمین بزمِ تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل قاضی سیّد میر وجاہت علی شاہ تاجی دامت برکاتہم العالیہ نے دی۔ اس موقع پر قاضی سیّد وجاہت علی شاہ تاجی نے کہا کہ مشن گلی گلی سرکار تاج الدین باباؒ کی پاکستان میں بنیاد جو روحانی فرزند سرکار تاج الاولیاء، کلید و کفش بردار، خلیفہ خاص سرکار تاج الاولیاءؒ، حامل تبرکات تاج الاولیاء (پاکستان) اَمجد الاولیاء قاضی سیّد امجد علی شاہ تاجی، الحاج مولانا سیّد فتح علی حیدری قادری تاجی، خلیفہ تاج الاولیاء قاضی سیّد میر محمدعلی شاہ تاجی، قاضی سیّد ظفر علی شاہ تاجی رحمۃ اللہ علیہم اجمعین نے ڈالی، اس کو انشاء اللہ سجادہ نشین قاضی سیّد میر شجاعت علی شاہ تاجی مدظلہٗ العالی اور میں غلام (قاضی سیّد میر وجاہت علی شاہ تاجی) لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، یہ اِ سی سلسلے کی ایک کڑی ہے کہ عالم اسلام کی ایک بہت بڑی ہستی، دینی، روحانی، سماجی شخصیت سیّد سلطان شاہ قادری تاجی ملاڑ والے دامت برکاتہم العالیہ کو بابا سرکار تاج الاولیاءؒ اور اَپنے بزرگوںکے حکم سے سرکار تاج الاولیاءؒ کا اور اُن کی روحانی اولاد، خلیفہ تاج الاولیاء قاضی سیّد میر محمدعلی شاہ تاجیؒ کا خرقہ خلافت عطاء کی گئی۔ یہ سب سرکار تاج الدین باباؒ کی عنایتیں ہیں، یقیناً اُن کی سلسلے میں آمد سے، خلافت ملنے سے سلسلہء تاجیہ کو فروغ دینے میں، دین اسلام کی شمع کو مزید پھیلانے میں اور انسانیت کی فلاح و بہبود کےلئے مدد ملے گی۔ یہ خرقہ خلافت جو بابا سرکار تاج الدینؒ کے روحانی حکم پر دی جارہی ہے اس سے دو عظیم سادات اور ولی خاندانوں کو باہم ملادیا گیا ہے۔ سلطان شاہ صاحب کا سلسلہ جو حضرت سیّد نوبت شاہ ولی سرکارؒ المعروف دادا حضور سے ہے وہ خود بھی اپنے وقت کے کامل ولی تھے اور اُن کی تربت سے آج بھی فیضان سلطان شاہ صاحب مدظلہٗ العالی تقسیم کررہے ہیں۔ اور سرکار تاج الاولیاء نے سلسلہ تاجیہ کے فروغ کےلئے خانقاہ تاجیہ امجدیہ کے ساتھ ساتھ درگاہ نوبت شاہ سرکار کو بھی اپنا مسکن بنالیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دین اسلام کی شمع روشن کرنے میں نوبت شاہ ولی سرکارؒ کا بہت بڑا کردار ہے۔ جو سرکار تاج الاولیاءؒ سے بہت عقیدت رکھتے تھے اور اسی وجہ سے اُن کے سجادے سیّد سلطان شاہ قادری بھی سرکار تاج الاولیاءؒ اور سلسلہ تاجیہ سے بہت عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ اِن دو خاندانوں کی جو محبت اور پیار ہے ، اللہ پاک اُسے سلامت رکھے۔ اس موقع سجادہ نشین دربار نوبت شاہ ولی سرکارؒ حضرت قبلہ سیّد سلطان شاہ قادری تاجی (ملاڑ والے) مدظلہٗ العالی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم کل بھی سرکار تاج الاولیاء ؒ کے غلام تھے، آج بھی ہیں اور ہماری آئندہ آنے والی تمام نسلیں حضرت بابا سیّد محمد تاج الدین تاج الاولیاءؒ کی غلام رہیں گی۔ میری صرف اتنی خواہش ہے کہ تاج الدین باباؒ کہہ دیں کہ یہ ہمارے ہیں۔ یہ ہمارے لئے باعث شرف اور فخر ہے کہ تاج الدین باباؒ کی روحانی اولادیں، اُن کے سلسلے کو پاکستان میں عروج دینے والے قاضی سیّد امجد علی شاہ تاجیؒ اور قاضی سیّد میر محمدعلی شاہ تاجیؒ کی اولادیں خود چل کر دربار نوبت شاہ المعروف دادا حضورؒ آئی ہیں تو یہ بزرگوں کے روحانی معاملات ہوتے ہیں۔ ہم تو بچے ہیں، ہماری ڈوریں تو ہمارے بزرگوں کے پاس ہیں۔ آج میرے لئے اتنا خوش نصیب دن ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اللہ پاک نے میرے سینے پر دادا حضورؒ کے ساتھ ساتھ تاج الدین باباؒ کا میڈل لگادیا ہے۔ خرقہ خلافت دینے کی تقریب میں سلسلہ تاجیہ اور سیّد سلطان شاہ قادری کے سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here