پی ایس ایل فائیو کے حوالے سے # ان کراچی تکونے کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا

0
1608

پی ایس ایل فائیو کے حوالے سے # ان کراچی تکونے کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا
شہریوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے # ان کراچی تکونے کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور
کراچی(اسٹاف رپورٹ) پی ایس ایل ایڈیشن فائیو کی کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں آمد کی خوشی کو چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے # ان کراچی تکونہ پارک کو مزید خوبصورت بنا کر شہریوں کو سہولت فراہم کی ہے جسے لوگ جوق در جوق دیکھنے آرہے ہیں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے # ان کراچی تکونہ پارک اسٹیڈیم روڈ کا دورہ کیا اور کی جانے والی سجاوٹ کا معائینہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایڈیشن فائیو کیلئے کراچی کے شہری بے چین ہیں انہیں # ان کراچی کی صورت میں تفریحی مرکز فراہم کیا ہے جبکہ یہ تکونہ سجاوٹ کے اعتبار سے لوگوں کو اپنی جانب کھینچ رہا ہے 18 فروری کو بلدیہ شرقی کی جانب سے کی جانے والی سجاوٹ کا افتتاح کیا جائیگا اور دلکش آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائیگا اس طرح کے ایونٹ کراچی میں ہونا کراچی کے شہریوں کے جوش وجذبے کو بڑھاتے ہیں کراچی کرکٹ لورز کا شہر ہے پی ایس ایل اس جذبے کو اور بڑھا دیتا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here