عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کراتے ہوئے کڈنی ہل پارک میں موجود رہ جانے والی تجاوزات کو بھی مکمل طور پر صاف کیا جائے گا،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد

0
1335

عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کراتے ہوئے کڈنی ہل پارک میں موجود رہ جانے والی تجاوزات کو بھی مکمل طور پر صاف کیا جائے گا،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد
کراچی:(طلعت محمود استاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کراتے ہوئے کڈنی ہل پارک میں موجود رہ جانے والی تجاوزات کو بھی مکمل طور پر صاف کیا جائے گا جس کے لئے گوگل کی مدد سے نقشے کی تیاری میں ماہرین ارضیات سے مکمل مدد لی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کڈنی ہل کے اصل نقشے پر عملدرآمد کراتے ہوئے مذکورہ مقام پر کسی بھی طرح کی تجاوزات نہ رہ جائیں، وہ پیر کی شام کڈنی ہل پارک کا دورہ کرنے کے موقع پر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دے رہے تھے، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر طٰحہ سلیم،، ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات بشیر صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ طارق صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کڈنی ہل پارک کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، بالخصوص ان حصوں کا بغور خاص معائنہ کیا جو تجاوزات کی صورت میں کڈنی ہل پارک کی ز مین سے متصل ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اصل نقشے کے مطابق تمام تر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور کسی کو بھی بلاوجہ کوئی نقصان نہ پہنچے بلکہ تمام تر کارروائی کو عدالتی احکامات اور نقشے کے عین مطابق مکمل کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ کڈنی ہل پارک کے جس حصے پر تجاوزات کی صورت میں اسکول کی عمارت موجود تھی اسے صاف کرنے دینے کے بعد جو خالی زمین نظر آرہی ہے اسے خوبصورت انداز میں درختوں، پودوں اور پھولوں سے اس طرح سجایا جائے کہ یہاں آنے والوں کی دلچسپی کا سبب بن سکے، انہوں نے ہدایت کی کہ کڈنی ہل پارک میں پارک کو پانی دینے کے لئے جس سیوریج ٹینک کی تعمیر کی جا رہی ہے اس کی دیواروں کو اونچا کیا جائے تاکہ یہاں آنے والے کسی بھی طرح کے حادثے سے محفوظ رہ سکیں، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بتایا گیا کہ بعض مکانات کے وہ حصے جو کڈنی ہل پارک کے رقبے میں شامل ہوگئے ہیں ایسے تمام مکانات کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مکان کے ان حصوں کو ازخود منہدم کردیں تاکہ انہیں کڈنی ہل پارک کی زمین کے ساتھ شامل کیا جاسکے، بصورت دیگر نوٹس کی میعاد مکمل ہونے کے بعد محکمہ انسداد تجاوزات کارروائی کرے گا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بتایا گیا کہ کڈنی ہل پارک کی تعمیر و نو عدالتی احکامات پر ستمبر2019 میں شروع کی گئی تھی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں اور افرادی قوت سے اس مقام پر دن رات صفائی کے کام کرائے گئے اور ہزاروں ٹن کچرا اٹھایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here