کے ۔ڈی ۔اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا سوک سینٹر واقعہ پر اظہار افسوس

0
1274

 

کے ۔ڈی ۔اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا سوک سینٹر واقعہ پر اظہار افسوس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مینیجنگ کمیٹی کے۔ڈی۔اے ۔آفیسرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس ایسوسی ایشن کے قائم مقام جنرل سیکر یٹری عمران اعجاز کی زیر صِدارت مُنعقد ہوا ۔جس میں گذشتہ روز لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، جس میں ہمارےدو افسران *وسیم عثمانی* اور *وسیم رضا* فائرنگ سے شہید ہوئے۔ایسوسی ایشن مرحومین کے لواحقین سے افسوس او ر تعزیت کا اظہار کرتی ہے ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دونوں مرحومین کے درجات کی بُلندی اور مغفرت کی دُعا کرتی ہے۔
آفیسرزایسوسی ایشن ادارہ کے سربراہ جناب آصف اکرام سے درخواست کرتی ہے کہ دونوں مرحوم افسران کے واجبات کی ادائیگی فوری عمل میں لائی جائے اورآئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں،تاکہ ہمارے افسران اور ملازمین اس قسم کے سانحات سے محفوظ رہ سکیں۔لینڈ اورریکوری ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر دفتری اوقات کے علاوہ رات گئے تک دفتروں میں کام کرنےپر پابندی لگائی جائے۔
آخر میں دونوں مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here