کے ایم سی کی منظور کردہ قرارداد نمبر 43 کے تحت فیکٹریوں میں فائر سیفٹی آلات کی عدم دستیابی پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب

0
888

کے ایم سی کی منظور کردہ قرارداد نمبر 43 کے تحت فیکٹریوں میں فائر سیفٹی آلات کی عدم دستیابی پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب
کراچی:(طلعت محمود) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی منظور کردہ قرارداد نمبر 43 کے تحت فیکٹریوں میں فائر سیفٹی آلات کی عدم دستیابی پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی، فیکٹریوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ٹاسک فورس پیر سے اپنا کام شروع کردیگی، پہلے مرحلے میں ٹاسک فورس صنعتی یونٹوں کا معائنہ شروع کرے گی، ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے فیکٹریوں میں فائر سیفٹی کے انتظام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی، فائر آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمشنر کراچی ٹاسک فورس پیر سے فعال ہو جائے گی اور فیکٹریوں میں فائر آلات کی تنصیب، ایمرجنسی گیٹ اور دیگر فائر سیفٹی سامان کا معائنہ کرے گی، انہو ں نے کہا کہ کارروائی کے بعد ٹارسک فورس جامع رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے، ٹاسک فورس صنعتی یونٹوں کا معائنہ کریں اور فیکٹریوں کے خلاف کارروائی 30 دن کے بعد شروع کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here