حالیہ بجٹ میں تمباکو مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے پر سول سوسائٹی کا اظہار تشویش

0
1007

حالیہ بجٹ میں تمباکو مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے پر سول سوسائٹی کا اظہار تشویش
اسلام آباد:(اسٹاف رپورٹر) پچاس سے زائد سول سوسائٹی کی تنظیموں کے اتحاد ، کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان (سی ٹی سی-پاک) نے وزارت صحت کی سفارشات کے باوجود وفاقی بجٹ 2021-22 میں سگریٹ پیک پر ٹیکس نہ بڑھانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ موجودہ حالات جن میں کورونا سے اموات اور عوامی صحت کے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ان مصنوعات کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ وبائی مرض ان لوگوں کے لئے زیادہ خطرناک ہے جو سگریٹ پیتے ہیں لیکن حالیہ بجٹ میں حکومت نے تمباکو نوشی کے مضر اثرات کو یکسر نظرانداز کردیا ہے جو کہ ایک قابل تشویش عمل ہے۔کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان (سی ٹی سی-پاک) کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ذیشان دانش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس نہ بڑھانے پر سول سوسائٹی اور تمباکو مصنوعات کے خلاف کام کرنے والے انتہائی مایوس ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں تمباکو صنعت سے وابستہ افراد اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے پاکستان میں تمباکو کی روک تھام کے لئےکئے گئے اقدامات اور کوششوں کو پیچھے دھکیلنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔تمباکو کی صنعت کی طرف سے تمباکو نوشی کے حقیقی اور خطرناک مسائل سے دھیان ہٹانے کی مہم کامیاب ہوگئی ہے۔ تمباکو صنعت اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے غیر قانونی سگریٹ کے بارے میں شروع کی جانے والی جارحانہ مہم نے حکام کی توجہ کو معمولی معاملات کی طرف موڑ دیا بدقسمتی سے ، یہ مہم یہ تاثر دینے میں کامیاب ہوگئی کہ سگریٹ کا غیر قانونی کاروبار زیادہ خطرناک ہے ورنہ سگریٹ نوشی ایک معصوم عادت ہے جس سے عوامی صحت کو کوئی خاطر خواہ نقصان نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور ابھرتا ہوا خطرہ ای- سگریٹ کا استعمال ہے۔ “کم نقصان دہ ” کے سلوگن کے ساتھ اب ، تمباکو کی صنعت ای -سگریٹ کو سگریٹ نوشی کے حل کے طور فروغ دے رہی ہے۔” ذیشان نے کہا یہ مثبت اور اچھا اقدام ہے کہ ای –سگریٹ ٹیکس نیٹ میں ہیں۔ تمباکو سے بننے والی تمام مصنوعات بشمول ای –سگریٹ کے استعمال کو کم کرنے کے لئے تمباکو اور ای -سگریٹ دونوں پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here