حکومت سندھ میگا پروجیکٹ میں شامل 17 سڑکوں کو اسی سال مکمل کرے گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

0
892

حکومت سندھ میگا پروجیکٹ میں شامل 17 سڑکوں کو اسی سال مکمل کرے گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی:( اسٹاف رپورٹر- طلعت محمود) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ میگا پروجیکٹ میں شامل 17 سڑکوں کو اسی سال مکمل کرے گی، عوام کو تکالیف سے بچانے کے لئے سڑکوں کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کی جارہی ہے، یہ بات انہوں نے ضلع غربی اور کیماڑی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا دورہ کرنے کے موقع پر کہی،میڑو پولیٹن کمشنر سید افضل زیدی، چیف انجینئر خالد مسرور، اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ زیر تعمیر اسٹیٹ ایونیو اور ولیکا روڈ کے استرکاری کے کاموں کو جلد مکمل کرلیں گے، ولیکا روڈ 720 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے جبکہ ولیکا روڈ پر تعمیر ہونے کے بعد3-3 لین گاڑیوں کے لئے دستیاب ہوں گی، سڑک تعمیر کرنے سے پہلے متبادل راستہ بنایا ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ سڑک موٹر ایبل نہیں تھی لیکن اب سندھ حکومت اس سڑک کو تعمیر کر رہی ہے ، انھوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں واقع سڑکوں کی تعمیر سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، یہا ں کے صنعتکاروں اور مکینوں نے سڑکوں کی خستہ حالی سے متعلق شکایت کی تھی لہٰذا اس سڑک کی تعمیر سے علاقہ مکینوں سمیت صنعتکاروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، سندھ حکومت نے ایک منصوبہ بنایا ہے جس میں سائٹ میں 15 مختلف سڑکوں کی تعمیر شامل ہے اسی میگا منصوبے کے تحت آج ولیکا روڈ کی تعمیر کی جارہی ہے جو بہت جلد مکمل ہو کر شہریوں کے لئے دستیاب ہوگی، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے کہ ترقیاتی کاموں کو ترجیحاتی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، کراچی میں دیگر ترقیاتی کاموں کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here