جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹرسائنس اور سندھ یونیورسٹی کا باہمی اشتراک سے ویبینارز کے انعقاد کا فیصلہ

0
1289

جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹرسائنس اور سندھ یونیورسٹی کا باہمی اشتراک سے ویبینارز کے انعقاد کا فیصلہ
جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹرسائنس کے چیئر مین ڈاکٹر ندیم محمود سے سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر ذیشان بھٹی اور چیئرمین شعبہ آئی ٹی ڈاکٹر عبدالوحید مہیسر کی جمعرات کے روز ان کے دفتر میں ملاقات۔ دوران ملاقات باہمی تعاون اور اشتراک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
مذکورہ ملاقات شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت کے مطابق پورے پاکستان کی جامعات کے ساتھ باہمی تعاون اور اشتراک کو فروغ دینے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں جامعات کے طلبہ کے مابین اشتراک اور تعاون کے ممکنہ اقدامات پر غورکیا گیا۔دونوں جامعات میں ویبینارزکے تواترسے انعقاد کیا فیصلہ کیا گیا تاکہ دونوں جامعات کے اساتذہ اور طلبہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکیں۔
علاوہ ازیں مختلف پروگراموں میں مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے بھی گفت وشنید ہوئی۔اس موقع پر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی اور ڈاکٹر حافظ فرحان احمد صدیقی بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here