عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر فروبل اسکول کی جانب سے ٹیچرز کی پذیرائی

0
1179
عالمی یوم اساتذہ کے موقع دی فروبلز اسکول کی تقریب میں شریک اساتذات کا گروپ فوٹو

عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر فروبل اسکول کی جانب سے ٹیچرز کی پذیرائی
مرد وخواتین اساتذہ کو ایوارڈز و تحاءف دیے گئے ،ستائش جاری رہے گی ،ایشا رحمان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر دی فروبلز اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان ِ خصوصی سربراہ (ٹی آر ڈی سی) عباس حسین، سربراہ (پی اے سی) ناصر زیدی اور موٹیویشنل اسپیکر عائشہ مرغوب تھیں جنہوں نے تقریب کے انعقاد پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ادارے میں فراءض سر انجام دینے والے تمام سطح کے ملازمین کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر مختلف اعزازات اور تحاءف پیش کئے گئے ۔ اساتذاہ کرام کو آغا خان اور کیمبرج بورڈ کے امتحانات میں بہترین کارکردگی پر خصوصی اعزازات بھی دیے گئے ،اس کے ساتھ ساتھ اسٹاف کو اعزاز برائے قدر شناسی، اعزاز برائے بہترین استاد، اعزاز برائے طویل مدتی فراءض، اعزاز برائے ایمرجنگ لیڈر، اعزاز برائے پابندیء وقت و مکمل حاضری شامل تھے ۔ علاوہ ازیں اسکول گارڈز، خادموں اور خادماؤں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھی اعزاز برائے قدر شناسی اور تحاءف سے نوازا گیا ۔ کوویڈ19کی پابندیوں کے باعث نونہالوں کی تعلیم کے لئے بہترین فراءض انجام دینے والے اساتذاہ کرام کی کاوشوں کی والدین کی جانب سے ستائش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دی فروبلز اسکول کی پرنسپل ایشاء رحمان کا کہنا تھا کہ ادارے کے تمام ہی ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ کوئی بھی ادارہ فردِ واحد کی وجہ سے ترقی نہیں کرتا اس میں ہر سطح کے ملازمین کا کردار نمایاں ہوتا ہے ۔ ہر فرد کی بہترین کارکردگی پزیرائی کی مستحق ہوتی ہے جو انہیں اپنا کام مزید بہتر کرنے کے لئے متحرک رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اساتذہ کرام جنہوں نے وبا کے اس دور میں مکمل لگن کے ساتھ علم کی شمع کو روشن کئے رکھا اور وہ محافظ اور خادمین جو ادارے کی بہتری کے لئے اپنی خدمات انجام دیتے رہے، میں سب کی مشکور ہوں ۔ تقریب میں کوویڈ سے بچاؤ کے لئے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here