جامعہ کراچی کے تعلیمی سیشن 2021 ء کے ماسٹرز پروگرام کے لئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد

0
1625

جامعہ کراچی کے تعلیمی سیشن 2021 ء کے ماسٹرز پروگرام کے لئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 13 دسمبر کو جاری کردیئے جائیں گے
جامعہ کراچی میں تعلیمی سیشن 2021 ء کے ماسٹرز پروگرام کے لئے داخلہ ٹیسٹ ہفتہ کے روز صبح 11:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں قائم امتحانی مراکز میں منعقد ہوا۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کے لئے550فارم جمع کرائے گئے، جبکہ500 سے زائد امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید، انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر،رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ،پروفیسر ڈاکٹر انیلاامبر ملک،پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید اورڈاکٹر سید عاصم علی نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس، ناظم مالیات جامعہ کراچی طارق کلیم، انچارج ٹرانسپورٹ یونٹ جامعہ کراچی ڈاکٹرقدیرمحمدعلی،ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین اور سینئر میڈیکل آفیسر جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدعابد حسن بھی موجود تھے۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر نے بتایاکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر تمام امتحانی مراکز پر سینیٹائزر،فیس ماسک اور تھرمل گن کی موجودگی کو یقینی بنایاگیاہے۔داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کا تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد کمرہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔
واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر13 دسمبر2020 ء کو اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے جبکہ طلبہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج اپنے پورٹل پر بھی دیکھ سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here