ویسپا ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ بیس نومبر سےپانچ دسمبرتک کھیلی جائےگی، ورچوئل چیمپیئن شپ کی میزبانی پاکستان کررہا ہے

0
655

ویسپا ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ بیس نومبر سےپانچ دسمبرتک کھیلی جائےگی، ورچوئل چیمپیئن شپ کی میزبانی پاکستان کررہا ہے
کوویڈ کے باعث ایونٹ کا انعقاد آن لائن ہوگا
پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے.
ویسپا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن طارق پرویز نے کراچی میں ایونٹ کی تفصیلات بتائیں،
انہوں نے بتایا کہ تئیس ممالک کے سوسے زائدکھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ دنیا کے بہترین کھلاڑی، سابق ورلڈ چیمپیئنز اور کئی ممالک کے نیشنل چیمپیئن ہی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہیں۔
چیمپیئن شپ تین ہفتوں پر مشتمل ہوگی جس کے میچز ہفتہ اور اتوار کو ہوں گے۔ گروپ مرحلے کے میچزبیس اکیس، اور ستائیس اٹھائیس نومبرکوکھیلے جائیں گے،
کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل 4 اور5 نومبر کوشیڈول ہیں۔
ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم آٹھ ہزاریورو ہے
جوٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں تقسیم ہوگی.
پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے صدر اورپی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمرکا کہنا تھاکہ ورلڈ اسکریبل چیمپئین شپ کی میزبانی کرنا کسی اعزازسے کم نہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاسکریبل کے فروغ کیلئےاپنا تعاون جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ سکریبل کا کھیل پاکستان کی نسبت پوری دنیا میں بہت زیادہ مشہورہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here