سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے اورنگی ٹاؤن میں راشن تقسیم کیا گیا.

0
1487

لاک ڈاؤن کی پابندی کا خیال سب کو رکھنا چاہئیے۔ڈاکٹر فاروق ستار
بچے دودھ کیلئے رو رہے ہیں مریض دوا کیلئے اور بھوک سے ہر غریب انسان تڑپ رہا ہے۔ ۔ڈاکٹر فاروق ستار
ہرڈسٹرکٹ کے نوجوان رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو مستحق افراد کے گھر جا کر راشن تقسیم کریں ڈاکٹر فاروق ستار

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے اورنگی ٹاؤن میں راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر کراچی چیپٹر انچارج انجینئر کاشف خان ، او آر سی ممبر جمال احمد ،رانا شریف ، راؤ طارق موجود تھے جبکہ فرحان ملک اور حسنا قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے راشن تقسیم میں انکے تعاون کو سراہا اور لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی پابندی کا خیال سب کو رکھنا چاہئیے میں نہیں چاہتا اسکی خلاف ورزی ہو کیونکہ احتیاط کرنے میں ہم سب کی بھلائی ہے اور رش لگانا نقصان دہ ہے مگر غریب لوگوں کی بھوک دیکھ کر مجبوری میں نکلنا پڑا یے بچے دودھ کیلئے رو رہے ہیں مریض دوا کیلئے اور بھوک سے ہر غریب انسان تڑپ رہا ہے۔ ہم نے کچھ مستحق افراد کے ناموں کی فہرست بنائی تھی انکو راشن تقسیم کیا یے مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کے چولہے نہ بجھنے دیں اور راشن کیلئے رش لگنا بہتر نہیں لہذا ہر ڈسٹرکٹ کے نوجوان رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو مستحق افراد کے گھر جا کر راشن تقسیم کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here