پانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ بحریہ کلب نے نشتر کلب کو چت کردیا

0
1132

پانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ بحریہ کلب نے نشتر کلب کو چت کردیا
بحریہ کے عون اکرم کا شاندار کھیل 3تھری پوائنٹرز کی مدد سے 18پوائنٹس اسکور کرکے مین آف دی میچ قرار پائے
بلدیہ جنوبی کے ڈائریکٹر پارکس اینڈ سروسز آغا سمیر خان درانی کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت،غلام محمد خان،محمد ارشد اور دیگر موجود تھے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری “پانچواں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ 2020؁ء “میں نوجوان اور اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل بحریہ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل کراچی کی معروف ٹیم نشترک باسکٹ بال کلب کو دلچسپر کانٹے دار مقابلے کے بعد 39کے مقابلے میں 42باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی دوران میچ نشتر کلب کو صرف ایک کوارٹر میں برتری حاصل رہی جبکہ 3کوارٹر میں بحریہ نے اپنی برتری قائم رکھی فاتح بحریہ کلب کی جانب سے عون اکرم 3تھری پوائنٹرز کی مدد سے 18،بلال اکرم نے 13اور حماد وسیم نے 10جبکہ رنر اپ نشتر کلب کی جانب سے کراچی ٹیم کے کپتان اور اسٹار کھلاڑی علی چن زیب نے17محمد شبر اور فرقان نے 10,10پوائنٹس حاصل کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین،زاہد ملک اور ظفر اقبال نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون،ڈاکٹر نعیم احمد،جاوید احمد اورممتاز احمد تھے،میچ سے قبل مہمان خصوصی ڈائریکٹر پارکس اینڈ سروسز بلدیہ جنوبی آغا سمیر خان درانی سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر KBBA کے صدر غلام محمد خان،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد اور دیگر موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here