سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایشین چیمپین جاپان کو 3-5 گول سے شکست دیکر 11 سال بعد ایونٹ میں وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنا لی۔

0
680

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایشین چیمپین جاپان کو 3-5 گول سے شکست دیکر 11 سال بعد ایونٹ میں وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنا لی۔
ملائشیا:(اسٹاف رپورٹر) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایشین چیمپین جاپان کو 3-5 گول سے شکست دیکر 11 سال بعد ایونٹ میں وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنا لی۔ پاکستان کے ڈریگ فلکر محمد سفیان خان نے ایونٹ میں پینلٹی کارنر پر 4 گول سکور کرکے بطور ٹاپ سکورر دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی جبکہ ملائشیا کے رحیم رضائی 5 گول کے ساتھ پہلی پوزیشن پر بطور ٹاپ سکورر کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا. مذکورہ میچ میں پاکستان نے جاپان کو ایک سنسنی خیز مقابلہ میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا. پاکستان کی جانب سے 11ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول, 18ویں منٹ میں افراز احمد نے پینلٹی کارنر کے زریعے, 27ویں اور 31ویں منٹ میں رومان نے دو فیلڈگول, 53ویں منٹ میں رانا عبدوحید نے فیلڈ گول سکور کیا. جبکہ جاپان کی جانب سے 10ویں منٹ میں کینٹارو نے, 31ویں اور 50ویں منٹ میں یوما نے دو گول سکور کئے. ایونٹ میں 11 سال بعد پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرکے برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگیا. اس سے قبل پاکستان نے ایونٹ کا فائینل آسٹریلیا کے مدمقابل 2011 میں کھیلا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں 9 باصلاحیت اور نوجوان کھلاڑیوں نے اس ایونٹ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ مذکورہ ایونٹ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں۔ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائینل کل میز بان ٹیم ملائشیا اور کوریا کے مابین کھیلا جائیگا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے سرانجام دیئے۔ مینجر پاکستان ہاکی ٹیم محمد سعید خان جبکہ ایاز محمود، عثمان شیخ ، عمران بٹ انٹرنیشنل اور محمد علی خان بطور اسسٹنٹ کوچ اور رانا زبیر ریاض بطور ڈریگ فلکر کوچ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں۔ ویڈیو انالسٹ کے فرائض ابوذر امراؤ سرانجام دے رہے ہیں۔پاکستان ہاکی ٹیم کو سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ایونٹ کے لئے اینگرو کارپوریشن نے سپانسر کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here