ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل اور میونسپل کمشنر فہیم خان کا مزدور دوست اقدام

0
1197

ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل اور میونسپل کمشنر فہیم خان کا مزدور دوست اقدام
بلدیہ کورنگی کا گزشتہ3ماہ میں ریٹائرڈ ملازمین کولیو انکشمنٹ کی مد میں 59لاکھ کی ادائیگی
شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی کے ملازمین 2014 سے بقایا جات کی عدم ادائیگی پرشدید اذیت کا شکار تھے
حاضر ہوں یا ریٹائرڈ ملازمین اُن کا جائز حق اور مسائل کو حل کرینگے،میونسپل کمشنر فہیم خان کا ریٹائرڈ ملازمین کو LPRکا چیک دینے کے موقع پر گفتگو
کراچی:(استاف رپورٹرطلعت محمود) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل اور میونسپل کمشنر فہیم کا مزدور دوست اقدام بلدیہ کورنگی کے مختلف محکموں سے ریٹائرڈ ملازمین کو گزشتہ 3ماہ میں 59لاکھ روپے لیوانکشمنٹ کی مد میں ادائیگی کردی گئی،شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی زونز کے ملازمین 2014؁ء سے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر شدید مالی مشکلات اور اذیت کا شکار تھے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل نے جہاں اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاکر حاضر سروس ملازمین کو بروقت تنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنا یا وہیں ادارے کو اپنی زندگی کا طویل حصہ وقف کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کی کی ادائیگی کو بھی یقینی بنا نے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا آج الحمد اللہ بلدیہ کورنگی کے ملازمین جو کہ گزشتہ 6سال سے اپنے بقایا جات کے لئے پریشان حل تھے ان کی ادائیگی کو یقینی بنا دیا۔میونسپل کمشنر فہیم خان نے آج ملیر ماڈل زون آفس میں بلدیہ کورنگی کے مختلف محکموں کے ریٹا ئرڈ ملازمین کو لیو انکشمنٹ کا چیک تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ حاضر ہوں یا ریٹا ئرڈ ملازمین اُن کا جائز حق اور اُن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا فہیم خان نے کہاکہ ایماندار اور جفاکش م ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں ان کے واجبات کی ادائیگی سمیت فلاح و بہبود کے مسائل کو حل کرنا بحیثیت ادارے کا سربراہ ہماری اولین ذمہ داری ہے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ ادارے کو مالی مشکلات کے باوجود ہم اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہ کی ادائیگی اور ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کی مکمل ادائیگی کو بھی یقینی بنا ئیں گے انہوں نے کہاکہ ملازمین ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لہذا ملازمین کا فرض بنتا ہے کہ وہ ادارے کا بازو بنیں اور احسن طریقے سے اپنے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنا تے ہوئے بلدیہ کورنگی کی ترقی اور اس کی نیک نامی کا باعث بنیں۔اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے ریٹا ئرڈ ملازمین نے بقایا جات کی ادائیگی پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل اور میونسپل کمشنر فہیم خان نے اظہار تشکر کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here