کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020 کرکٹ معرکہ میں شاہ فیصل کے نوجوانوں کی شاندار پر فارمنس

0
1290

کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020 کرکٹ معرکہ میں شاہ فیصل کے نوجوانوں کی شاندار پر فارمنس
شاہ فیصل زون نے کورنگی وائٹ اور شاہ فیصل وائٹ نے شاہ فیصل بیلوز کو شکست دیدی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عامر کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت،شاندار کارکردگی پر شاہ فیصل کے نوجوانوں کو خراج تحسین
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020؁ء میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں کی شاندار پرفارمنس،شائقین کرکٹ کا بھر پور داد وصول کیا،کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاہ فیصل زون نے کورنگی وائٹ کو 24رنز سے ہرا دیا شاہ فیصل زون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 138رنز اسکور کئے،دلاور مرچنٹ 21،طلحہ صدیقی 33اور عقیل ڈوگر نے 35رنز کورنگی کی جانب سے احسان اللہ اور بخت علی نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،کورنگی وائٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 110رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکی احسان اللہ 29اور سجاول خان نے 32رنز بنا ئے شاہ فیصل کی جانب سے محمد یحییٰ نے شاندار بولنگ کا کا مظاہرہ کیا اور 12رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا ئی جبکہ عقیل ڈوگر نے2وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں شاہ فیصل وائٹ نے شاہ فیصل بیلوز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی،شاہ فیصل بیلوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 134رنز بنائے،چارلس گل نے 5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60رنز اسکور کئے عمیر رحمان 18رنز بنا ئے شاہ فیصل وائٹ کے جہانزیب 2،ارسلان فرزند 2اور احمد حسن نے 3وکٹیں سمیٹی،جواب میں شاہ فیصل وائٹ نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر پوار کرلیا مجیب اللہ 22،ارسلان فرزند 25اور کاشان خان نے 39رنز اسکور کئے حریف ٹیم کے عبداللہ اور احد علی نے 1,1وکٹیں لینے میں کامیابی حاصل کی کھیلے گئے دونوں میچوں میں امپائرنگ کے فرائض محمد ذیشان رضا اور ضیاء عباس نے انجام دیئے جبکہ اسکور ر صغیر احمد تھے۔میچ سے قبل مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد عامر سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر منتظمین اور کھلاڑی بھی موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here