جونیئرآرچری چیمپئن شپ پاک آرچری این سی سی کے نام رہی

0
796
جونیئر آرچری چیمپئن شپ میں شریک کامیاب تیر اندازوں کا کوچز ،آفیشلز اور والدین کے ہمراہ گروپ فوٹو

جونیئرآرچری چیمپئن شپ پاک آرچری این سی سی کے نام رہی
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) جونیئر آرچری چیمپئن شپ کا میلہ پاک آرچری این سی سی نے جیت لیا ۔ النادی البرہانی اسپورٹس کمپلیکس کی آءوٹ فیلڈ میں کھیلی گئی جونیئر آرچری چیمپئن شپ میں کراچی کے25 سے زائد کلبز اور اسکولز کے 200سے زائدتیر اندازوں نے شرکت کی تھی ۔ جونیئر لیول پر منعقدہ اس ایونٹ کی مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی صائمہ ندیم تھیں جنہوں نے اس قدر شاندار ایونٹ منعقد کرنے پر آرگنائزرز کو مبارک باد دی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا،ان کا کہنا تھا کہ میں جونیئر تیر اندازوں کی مہارت دیکھ کر حیران رہ گئی ہوں مجھے پوری امید ہے کہ یہ کھلاڑی آگے چل کر پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔ اس ایونٹ کےلیے پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک کی بھر سپورٹ برہانی کلب اور باکمان کلب کو حاصل تھی ۔ پاک آرچری این سی سی کے ہیڈ کوچ حسان عبداللہ کا کہنا تھا کہ ان کے تیر اندازوں نے18 میں سے12گولڈ میڈلز جیت کر اپنی برتری ثابت کی ہے ،مجھے فخر ہے کہ میرے زیر تربیت جونیئر کھلاڑیوں نے اس قدر عمدہ پرفارمنس دی ،ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شریک تمام جونیئر تیر اندازوں سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ۔ آنے والے دنوں میں کراچی سے بہترین تیر انداز سامنے آئیں گے جو پاکستان بھر میں اپنے صوبے اور شہر کا نام روشن کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here